جموں//
جموںکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں بین الاقوامی کنٹرول پر بظاہر پاکستانی ڈرون کے ذریعے ڈالا جانے والا اسلحہ وگولہ بارود، آئی ای ڈی اور نقدی پانچ لاکھ روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے ۔
ایس ایس پی سانبہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اس پار ہتھیار بھیجنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں جس کو سیکورٹی ایجنسیاں ناکام بنا رہی ہیں۔
جموں کے سانبہ ضلع کے وجے پور علاقے میں جمعرات کے روز پولیس نے اسلحہ وگولہ بارود اور نقدی پانچ لاکھ روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا اور اسکو سانبہ میں مار گرایا گیا ۔
اُن کے مطابق اس ڈرون کے ساتھ سیل بند پاکیٹ منسلک تھے اوراس کے پیش نظر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران دو پستول ، چار میگزین، ایک سٹیل آئی ای ڈی ، ایک گھڑی، بیٹری ، ڈٹونیٹر اور پانچ لاکھ روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔
دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر ابھشیک مہاجن نے بتایا کہ سانبہ کے وجے پور میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ علاقے میں ڈرون کے ذریعے ایک پیکٹ پھینکا گیا ۔
مہاجن نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔اُن کے مطابق بی ڈی ایس اسکارڈ نے پیکٹ سے دو پستول، چار میگزین، ساٹھ گولیوں کے راونڈ، آئی ای ڈی اور نقدی پانچ لاکھ روپیہ برآمد کئے ۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اس پار ہتھیار بھیجنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ہی سانبہ میں ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اُن کے مطابق ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز پوری طرح سے تیار ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ کشمیر میں سرحدوں پر برف باری کے بعد ملی ٹینٹ بین الاقوامی کنٹرول لائن کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کی فراق میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’بین الاقوامی کنٹرول لائن پر تعینات افواج کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔‘‘