جموں/۲۴نومبر
جموںکشمیر کے ضلع ادھم پور کے کالڈی علاقے میں جمعرات کے روز سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اُدھم پور کے کالڈی علاقے میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش جو سر کے بغیر تھی کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ چونکہ متوفی کا سر کئی پر نہیں ملا جس سے یہ باور کیا جارہا ہے کہ متوفی کی شناخت چھپانے کی خاطر اُس کا سر غائب کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاش کے اوپری حصے پر تیز دھار والے ہتھیار کے واضح نشانات موجود تھے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔