نئی دہلی//کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ گجرات میں بچوں کا مستقبل خراب کیا جا رہا ہے اور غذائی قلت اور بچوں کی اموات کے معاملے میں ریاست کی حالت بہت خراب ہے ، اس لیے گجرات کے لوگ 27 سالہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورحکومت میں کئے گئے کاموں کا حساب مانگ رہے ہیں۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ گجرات کی تشہیر ایک ماڈل کے طور پر کی جاتی ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں بہت سارے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کا وزن کم ہو گیا ہے اور ان کے لیے زندگی ایک چیلنج بن گئی ہے ۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے گجرات میں شیر خوار بچوں کے بارے میں بے حسی کا رویہ اپنایا ہے ، جس کی وجہ سے گجرات ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہے ۔
مسٹر کھرگے نے کہاکہ ‘‘نریندر مودی جی، کانگریس پر لعنت بھیجنے کے بجائے بی جے پی کی غلط حکمرانی پر بات کریں۔ گجرات کے بچوں کا مستقبل کیوں خراب کیا؟ غذائیت کے شکار، کم وزن والے بچوں میں گجرات 30 ریاستوں میں 29 ویں نمبر پر کیوں ہے ؟ نوزائیدہ اموات کی شرح 19ویں نمبر پر کیوں، 27 سال بعد گجرات جواب مانگتا ہے ؟