جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہماری بھارت جوڑو یاترا نفرت، تشدد اور خوف کے خلاف ہے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-24
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

بورڈیلی(ضلع برہان پور)//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں بھارت جوڑو یاترا کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے ریاستی کانگریس کوA+ نمبر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو مہاراشٹر کے عوام کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ 14 دنوں کی اس یاترادوران مجھے مہاراشٹر میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اب ہم مدھیہ پردیش میں 370 کلومیٹرکی یاترا کریں گے اور اس کے بعد اپنا سفر مزید جاری رکھتے ہوئے سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے ۔ ہماری یہ بھارت جوڑو یاترا ملک میں پھیلی نفرت، تشدد اور خوف کے خلاف ہے ۔ راہل گاندھی نے بدھ کو اپنے مہاراشٹر کے دورے کے اختتام پر یہ بات کہی۔
بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی۔ اس وقت بورڈیلی، ضلع برہانپور میں ایک باوقار تقریب کے دوران مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کوترنگا سونپا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام میں خوف پیدا کر رہی ہے ۔ کسانوں کو زرعی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ ساتھ ہی فصل بیمہ معاوضہ طلب کرنے پر کسانوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ۔ مزدوروں کو منریگا کا کام نہ دے کر ان میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور خواتین کے ذہنوں سے یہ خوف دور کیا جانا چاہئے ۔ راہل نے کہا کہ یہ یدیاترا عوام کو اسی خوف سے آزاد کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔اسی پروگرام کے دوران راہل گاندھی نے رودرا نامی ایک بچے کو اپنے پاس بلاکر اس سے پوچھا کہ وہ بڑا ہوکر کیا بننا چاہتا ہے ۔ اس بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکر بننا چاہتا ہے ۔ اس پرراہل گاندھی نے کہا کہ یہ پانچ سالہ رودر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے ۔ اس کے لیے اس نے خواب دیکھا ہے ۔ ڈاکٹر بننے کے لیے یہ سخت محنت کرے گا، لیکن آج کے ہندوستان میں رودر کا خواب پورا نہیں ہوگا کیونکہ میں نے رودر جیسے کئی بچوں کا درد سنا ہے ۔ تعلیمی ادارے پرائیویٹ ہو چکے ہیں۔ پڑھائی پر لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں لیکن یہ سب کرنے کے باوجود نوجوان ڈاکٹر نہیں بن پاتے ۔ اسے روزی کمانے کے لیے کچھ اور کرنا پڑتا ہے ۔ملک کی پوری مشینری چار پانچ صنعت کاروں کے ہاتھوں میں ہے ۔ ہم سب کو مل کر اس ناانصافی کو روکنا ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا کہ جب یو پی اے حکومت تھی تب گیس سلنڈر 400 روپے کا تھا، آج 1200 روپے کا ہے ۔ پیٹرول 60 روپے فی لیٹر تھا جو اب 107 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ سارا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟راہل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ‘من کی بات’ کی بات نہیں کرتے ، بلکہ ہم لوگوں کے ‘من کی بات’ سنتے ہیں۔
اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 6 ریاستوں سے گزرکر اب مدھیہ پردیش میں داخل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ یاترا مہاراشٹر کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی بہت کامیاب ہوگی۔ پٹولے نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی اس یاترا میں شامل لوگوں کو عام لوگوں کی طرف سے بھرپور پیار اور تعاون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کو مہاراشٹر میں زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ یاترا میں مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ راہل گاندھی نے بہترین منصوبہ کے لیے مہاراشٹرا کی تعریف کی ہے ۔کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات نے کہا کہ کنیا کماری سے اس یاترا کی شروعات کے بعد سے ہر ریاست میں اسے عوام کی طرف سے زبردست تعاون مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کی خوب پذیرائی ہوئی ہے ۔ تھورات نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ہندوستان میں تنوع کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے جو آزادی سے پہلے کیا تھا، راہل گاندھی وہی آج کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جب بھارت جوڑو یاترا سری نگر پہنچے گی تو پورا ملک متحد ہو چکا ہو گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے کرناٹک میں جعلی ووٹر کارڈ بنانے کے سلسلے میں کمیشن سے شکایت کی

Next Post

ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز کی کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز کی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.