نئی دہلی//عام آدمی پارٹی نے کہا کہ الیکشن میں شکست کے غصے میں بی جے پی دن بھر فرضی اسٹنگ نکالتی رہتی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی کی طرف سے روزانہ جاری کئے جانے والے اسٹنگ مکمل طور پر فرضی ہیں۔ اس سے ایک بات طے ہو گئی ہے کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ہار رہی ہے ۔ الیکشن ہارنے کے غصے میں وہ دن بھر جعلی اسٹنگ نکالتے رہتے ہیں۔ کہیں بھی بیٹھ کر ویڈیو بنا لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی سے پوچھ رہی ہے کہ آپ نے 15 سال میں کیا کیا؟ حقیقت یہ ہے کہ اگر بی جے پی نے 15 سالوں میں واقعی کچھ کیا ہوتا تو اس فرضی اسٹنگ کو نکالنے کی نوبت نہ آتی۔ آج کے وقت میں سب سے زیادہ مانگ عام آدمی پارٹی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ایک بات واضح ہو رہی ہے کہ پیسے سے نہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔عام آدمی پارٹی نے پیسے لے کر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔ یہاں پیسوں سے ٹکٹ نہیں ملتا ہے ۔ ٹکٹ صرف انہی لوگوں کو ملتا ہے جو زمینی سطح پر لوگوں کے درمیان رہ کر کام کرتے ہیں۔ سو باتوں میں سے ایک بات یہ ہے کہ بی جے پی نے 15 برس میں کوئی کام نہیں کیا، اس لیے لوگوں کو بٹھا کر ویڈیو بنانا پڑ رہا ہے ۔