نئی دہلی،// ہندوستانی مرد ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے جمعہ کو کہا کہ اگر ہندوستانی سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ ہاردک پانڈیا کو کل وقتی کپتان بنانے کے امکان پر غور کریں تو کچھ غلط نہیں ہے۔
ویلنگٹن میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی۔ٹوئنٹی میچ سے پہلے شاستری نے کہاکہ "ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کرکٹ اس قدر کھیلی جا رہی ہے کہ ایک کھلاڑی کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر روہت ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں تو ٹی 20 ٹیم کو نیا کپتان دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر ان کا نام ہاردک پانڈیا ہے تو یہی صحیح۔‘‘
ہندوستانی ٹیم فی الحال روہت شرما، وراٹ کوہلی اور لوکیش راہل جیسے سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جبکہ پانڈیا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ پانڈیا تیسری بار ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کی کپتانی کی۔
پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2022 سیزن میں نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا تھا۔ شاستری کا خیال ہے کہ پانڈیا جیسے نوجوان اور پراعتماد کپتان کا ہونا اس فارمیٹ میں ہندوستان کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ وی وی ایس لکشمن، جو راہل ڈراوڑ کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہندوستان کے کوچ کا عہدہ سنبھال رہے ہیں، نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کامیابی کے لیے ‘ماہر’ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنا ہوگا۔
شاستری نے لکشمن سے اتفاق کیا اور کہاکہ ”میرے خیال میں یہ صحیح طریقہ ہے۔ میرے خیال میں وی وی ایس درست ہے۔ انہیں ماہر کھلاڑیوں کی شناخت کرنی ہوگی۔ یہ آگے بڑھنے والی ٹیم کا منتر ہونا چاہیے۔ ہندوستان کو ایک بہترین فیلڈنگ ٹیم بنائیں اور نوجوانوں کو خصوصی کردار دیں جو بغیر کسی دباؤ کے بے خوف جارحانہ کرکٹ کھیل سکیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارتی ٹیم میں نیا کپتان لانے میں کوئی حرج نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال پر روی شاستری نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
روی شاسترتی نے کہا کہ اتنی زیادہ کرکٹ ہونے کے باعث ایک کھلاڑی کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر روہیت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلے ہی کپتانی کر رہا ہے تو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں اگر اس کا نام ہاردک پانڈیا ہے۔
روی شاستری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔