لاہور// پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کراچی سے لاہور منتقل نہیں کیا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات یا جمعے تک شیڈول کی تبدیلی سے متعلق اعلان متوقع ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق حکومتی تجویز بھی آنے کی توقع ہے ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔