دوحہ// پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر اور چھ بار کے بیلن ڈی یور جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ہر میچ ایک جدوجہد ہے اور فائنل میں پہنچنے کے لئے ابتدائی چھ میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی رونالڈو نے کہا، ’’اگر ہمیں فائنل میں پہنچنا ہے توہمیں پہلے چھ میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا سب سے پہلے، ہم ناک آؤٹ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ہم قطر میں لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویڈیو گیم کمپنی الیکٹرانک آرٹس (ای اے) نے حال ہی میں فیفا 2023 گیم میں پیش گوئی کی تھی کہ قطر میں ہونے والے عالمی کپ 2022 کا فائنل پرتگال اور ارجنٹائن میں ہوگا جب کہ ٹائٹل میچ ارجنٹائن جیتےگی۔ اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے والے رونالڈو نے کہا کہ ان کے لیے ہر میچ یکساں اہمیت کا حامل ہوگا۔
رونالڈو نے کہا کہ ہر میچ ایک جدوجہد ہے اور آپ کو (ٹورنامنٹ میں) برقرار رہنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔
20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹاپ ٹورنامنٹ کے لیے پرتگال کو گروپ ایچ میں یوراگوئے //،I گھانا اور جنوبی کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یوراگوئے نے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پرتگال کوپری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیاتھا۔
ڈارون نونیز اور فیڈریکو والورڈے جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ، یوراگوئے ایک مشکل چیلنج ثابت ہو گا، تاہم برونو فرنانڈیس اور برنارڈو سلوا جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی پرتگال کو پر امید رہنے کی وجہ دے گی۔
رونالڈو نے کہا، "ان باصلاحیت پرتگالی فٹبالرز کے پاس ٹیم اور پرتگالی شائقین کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔”
پرتگال اپنی ورلڈ کپ 2022 مہم کا آغاز 24 نومبر کو گھانا کے خلاف کرے گا، جبکہ پانچ دن بعد یوروگوئے اور 2 دسمبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
سال 2003 میں ڈیبیو کرنے والے رونالڈو نے اپنی پہلی بین الاقوامی ٹرافی 13 سال بعد فرانس میں یورپی چیمپئن شپ کی صورت میں جیتی تھی۔ اس کے علاوہ رونالڈوپرتگال کے لیے یوای ایف اے نیشنز لیگ 2018-19 بھی جیت چکے ہیں۔
پرتگال نے، تاہم، اب تک ایک باربھی ورلڈ کپ ٹرافی نہیں اٹھائی ہے، جبکہ انہوں نے 1966 میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔