اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سپریم کورٹ کا کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے کی پھر سے سماعت کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-17
in مقامی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے کی پھر سے سماعت کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے بدھ کو جموں و کشمیر کی ایک عدالت کے فیصلے کو خارج کرتے ہوئے سال۲۰۱۸میں خانہ بدوش برادری کی آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طورپر عصمت دری کرنے اور اس کا قتل کرنے کے ملزمین کے خلاف پھرسے مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔
جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس جیبی پاردی والا کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا’’کٹھوعہ معاملے میں اہم ملزم کو نابالغ نہیں بلکہ ایک بالغ کے طورپر پیش کیا جانا چاہئے ‘‘۔
بینچ نے کہا کہ کٹھوعہ کے چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نے اس معاملے میں ملزم کی نابالغ حالت کے پیش نظر فیصلہ سنایا ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے جیوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے اہم ملزم کو نابالغ بتائے جانے کے حکم کی غلط طریقے سے تصدیق کی تھی۔بینچ نے کہا’’ملزم کی عمر سے متعلق ثبوتوں کی کمی میں عمر کا تعین کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹر کی رائے پر غور کیا جانا چاہئے تھا‘‘۔
میڈیکل ثبوت پر بھروسہ کرنا یا نہ کرنا ثبوت کی نوعیت پر منحصر کرتا ہے ۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کٹھوعہ مجسٹریٹ کے حکم کو منسوخ کردیا جاتا ہے اور ملزم کو جرم کے وقت نابالغ نہیں مانا جائے ۔
استغاثہ کے مطابق بکروال کی خانہ بدوش برادری کی آٹھ سالہ بچی کو کٹھوا کے رسانا علاقے سے ۱۰جنوری۲۰۱۸کو اغوا کرلیا گیا تھا اور وہ۱۷جنوری کو مردہ پائی گئی تھی۔
چارج شیٹ کے مطابق ملزم نے مندر میں متاثرہ کو اغوا کیا۔اسے نشیلی اشیا دی،اس کی عصمت دری کی اور پتھر سے مارا اور گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔
پٹھان کوٹ کی ایک عدالت نے ۱۰جون۲۰۱۸کو اس معاملے میں تین قصورواروں سانجی رام،دیپک کھجوریا اور پرویش کمار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
رام اس جرم کا ماسٹرمائنڈ تھا اورمندر کا چوکیدار تھا جہاں بچی کے ساتھ مبینہ طورپر عصمت دری ہوئی تھی۔کھجوریا ایک پولیس افسر تھا۔خصوصی پولیس افسر سریندر ورما،ہیڈ کانسٹیبل تلک راج اور سب انسپکٹر آنند دتا کو ثبوت تباہ کرنے کے لئے پانچ سال کی جیل کی سزاسنائی گئی۔
مقامی عدالت نے ساتویں ملزم وشال جنگوترا شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترال میںریچھ کے حملے میںچار افراد زخمی

Next Post

خیبر بزنس گروپ کے احاطوں پر آئی ٹی محکمہ کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے

خیبر بزنس گروپ کے احاطوں پر آئی ٹی محکمہ کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.