سرینگر//
وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہو کر انسانوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور موسم سرما میں اس قسم کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چھتر گام ترال علاقے میں ایک ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک ملازم سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے چھترگام علاقے میں ریچھ کے حملے میں محکمہ وائلڈ لائف کا ایک ملازم اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو بنیادی علاج معالجے کیلئے پہلے ہیلتھ سینٹر چھترگام پہنچایا گیا جہاں سے ان کو سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا گیا۔