منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ جموں کشمیر میں پہاڑی برادری کو ریزرویشن دینے سے گوجر اور بکروال برادریوں کے کوٹے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
یہاں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے،سنہا نے پہاڑی برادری کو ریزرویشن دینے پر راجوری اور بارہمولہ کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا حوالہ دیا۔
سنہا نے کہا ’’کچھ لوگ سیاسی وجوہات کی بناء پر برادریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن میں پھر اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ دہراتا ہوں کہ گوجروں، بیکروالوں، گڈیوں اور سیپیوں کے ریزرویشن کوٹہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔‘‘
پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے مرکز کے اقدام کے خلاف گجر اور بکروال احتجاج کر رہے ہیں۔
سنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریزرویشن کے مسئلہ پر عوام کو بھڑکانے والے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جو خطے میں امن اور ترقی نہیں چاہتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے گجروں اور دیگر برادریوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کے کوٹے میں ایک فیصد کی بھی کمی نہیں کی جائے گی۔’’میں پد یاترا کرنے والوں سے (ریزرویشن کے خلاف) گھر واپس آنے کی درخواست کرتا ہوں۔ کچھ مفاد پرست لوگ ریزرویشن پر افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو خطے میں امن اور ترقی نہیں چاہتے ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی قبائلیوں کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کی ترقی میں قبائلی برادری کے اہم کردار اور شراکت کو تسلیم کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد وزیراعظم نے سماجی مساوات اور انصاف کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
سنہانے کہا’’ہم سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے قبائلی آبادی والے علاقوں میں اپنے سکولوں میں بہترین کارکردگی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ اسکول نئے علم اور اختراعی سوچ کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کریں گے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ جنجاتیہ گورو سپتہ نہ صرف ہندوستانی آزادی میں قبائلی برادری کے بھرپور تعاون کا جشن منائے گا بلکہ قبائلی روایت اور ثقافتی اقدار میں فخر کا احساس پیدا کرے گا۔‘‘
قبل ازیں، لیفٹیننٹ گورنر نے قبائلی ایوارڈز کے لیے ایک ویب پورٹل کا آغاز کیا جو نامزدگی کے عمل کو ہموار اور شفاف بنائے گا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر کی پہاڑی برادری کو خانہ بدوش گوجر اور بکروال آبادی کے ساتھ ریزرویشن کے فوائد حاصل ہوں گے۔
گوجر اور جموں و کشمیر کی کچھ دوسری قبائلی برادریاں جنہیں۱۹۹۱ میں درج فہرست قبائل کے طور پر درج کیا گیا تھا، پہاڑیوں کو اس طرح کا درجہ دینے اور اس سے ملتے جلتے دیگر فوائد کی اس دلیل کے ساتھ مخالفت کر رہے ہیں کہ اس سے ایس ٹی کا پورا درجہ کمزور ہو جائے گا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہوں نے جموں خطہ میں کچھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون ہلاک‘ دو زخمی

Next Post

بھدرواہ:رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا خاتون ہلاک‘ دو بیٹے زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع

بھدرواہ:رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا خاتون ہلاک‘ دو بیٹے زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.