جموں//
جموںکشمیر کے بھدرواہ کے دور افتادہ علاقے میں منگل کی صبح رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے ایک خاتون برسر موقع ہی از جان ہوئی جبکہ اُس کے دو بیٹے زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھدرواہ قصبہ سے تقریباً دس کلومیٹر دور بٹلہ گاوں میں منگل کی صبح تیز بارشوں کے بیچ رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا جس کی زد میں خاتون اور اُس کے دو بچے آئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں‘ فوج اور پولیس نے فوری طورپر بچاؤ کارروائی شروع کی‘ ڈھائی گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کرنا دیوی کو مردہ قرار دیا۔
زخمیوں کی پہچان مچل سنگھ اور نکسن جریال کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا انتظامیہ نے اہل خانہ کے حق میں۲۵ ہزار روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے ۔