ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بجلی کٹوتی شیڈول جاری ‘بغیر میٹر والے علاقوں میں ۸ گھنٹوں کی کٹوتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in اہم ترین
A A
ہفتہ کو بالائی شہر میں ۶ گھنٹوں کیلئے بجلی سپلائی منقطع رہے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے پیر کو سرینگر کیلئے موسم سرما میں بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کیا جو ۱۵ نومبرمنگل سے نافذ العمل ہوگا۔
کٹوتی کے نئے شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے، ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ میٹر والے علاقوں کو روزانہ ساڑھے ۴گھنٹے کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں کو صبح، دوپہر اور شام میں ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بجلی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم، غیر میٹر والے علاقوں کو ایک دن میں آٹھ گھنٹے کی مدت کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سرینگر کے غیر میٹر والے علاقوں کو صبح کے وقت دو گھنٹے کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ دن اور شام کے وقت تین گھنٹے کی کٹوتی ہوگی۔
سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی میں بجلی سپلائی میں خلل پڑ گیا ہے ۔
میٹر والے اور غیر میٹر والے علاقوں کے رہائشیوں نے بار بار بجلی کی کٹوتی کی شکایت کرتے ہوئے پی ڈی ڈی پر الزام لگایا ہے کہ وہ مناسب بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
لیکن دوسری جانب پی دی دی کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اوور لوڈنگ اور بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔
پی ڈی ڈی کے اہلکار نے کہا کہ سرد موسم کے ساتھ، زیادہ تر گھرانے الیکٹرک بلورز، پاور کمبل، ہیٹر، گیزر، اور دیگر گرم کرنے والے آلات کااستعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا’’اس کے نتیجے میں طلب اور اوورلوڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، جس سے محکمے کو اعلانیہ بجلی کی کٹوتیوں کا سہارا لینے پر مجبور کیا گیا ہے‘‘۔
پی ڈی ڈی کے چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار کاکہنا ہے کہ اگر لوگ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں تو بجلی کی کٹوتی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم بنیادی طور پر غیر میٹر والے علاقوں میں اوورلوڈ کے مسئلے سے نمٹ رہے ہیں، جہاں کی مانگ پچھلے مہینے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔‘‘
ہر سال، پی ڈی ڈی کے مطابق، وادی کو تقریباً ۸۰۰ میگاواٹ کی بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ تقریباً ۲۱۰۰۔۲۲۰۰میگاواٹ کی طلب کے مقابلے میں صرف ۱۳۰۰ میگاواٹ بجلی دستیاب ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً ۸۰۰ میگاواٹ کی کمی ہوتی ہے۔
پی ڈی پی کے ایک اہلکار کاکہنا ہے’’سردیوں میں، اضافی ۱۰۰ میگاواٹ کی طلب ہوتی ہے، جو خسارے میں اضافہ کرتی ہے۔ ایک الیکٹریکل انجینئر کے لیے منصوبہ بندی کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جب طلب بڑھتی ہے تو سپلائی متاثر ہوتی ہے کیونکہ صرف۱۳۰۰ میگاواٹ بجلی دستیاب ہوتی ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر کو بین الاقوامی فورموں میں لینا تاریخی غلطی تھی‘

Next Post

’جموں کشمیر میں مودی کا خواب پورا ہو رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
اہم ترین

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

2025-07-12
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

2025-07-12
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

سیاحت کی بحالی:وزیر اعلیٰ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت

2025-07-12
اہم ترین

 کشمیر کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

2025-07-12
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل
اہم ترین

جموں خطے میں سرگرم دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے  فورسز آپریشن 

2025-07-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
Next Post
مودی کاجموں کشمیر میں ترقی کا خواب پورا ہو رہا ہے :پوری

’جموں کشمیر میں مودی کا خواب پورا ہو رہا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.