منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرمو کھونٹی میں برسا منڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے ہفتہ کو کہا کہ صدر دروپدی مرمو 15 نومبر کو جھارکھنڈ میں بھگوان برسامنڈا کے آبائی گاؤں کھونٹی میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گی اور قبائلی خواتین کی رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔
مسٹر منڈا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ محترمہ مرمو تمام قبائلی آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور قبائلی علاقوں اور برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے منائے جا رہے قبائلی فخر ڈے کے موقع پرکھونٹی گاؤں میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ 15 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے ۔ اس کے علاوہ اس دن مختلف ریاستی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں میں ریاستی حکومتوں اور ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں اور قبائلی فنکاروں کے مارچ کے انعقاد کے علاوہ ثقافتی پروگراموں، سیمیناروں، ورکشاپس کا انعقاد، مضمون نویسی، گیت، رقص، کھیل اور پینٹنگ کے مقابلے اورصفائی مہم جیسے مختلف پروگراموں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کئی مقامات پر قائم 392 ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں کے ذریعہ منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی ایک سیریز کے ساتھ ان پروگراموں کا ایک کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا۔ تحریک آزادی میں قبائلی آزادی پسندوں کے تعاون کے موضوع پرمختلف اسکولوں میں سیمینار، ویبنار، مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ قبائلی فخر ڈے 2022 کے موقع پرٹی آرآئی ایف ای ڈی نے قبائلی مصنوعات پر آل انڈیا پروگرام منعقد کیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر منڈا نے کہا کہ قبائلی بہبود سے متعلق محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں سی بی ایس ای کی طرز پر تعلیم فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد ان میں سی بی ایس ای اسکولوں کی طرز پر اساتذہ کی بھرتی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں میں تیر اندازی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بہت سے ہونہار طلبہ تیر اندازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور فرانس کی فضائی افواج کے درمیان گڑوڑ مشق اختتام پذیر

Next Post

اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے : کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.