ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںآج سے ۱۱ نومبر تک برف باری کے ایک اور مرحلے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in اہم ترین
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

The tiny village of Aru in winter, Kashmir

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں۹نومبر سے۱۱نومبر کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا تاہم اس دوران وادی میں موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۲سے۱۶نومبر تک موسم مجموعی طور خشک مگر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
خراب موسم سے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۰؍اور۱۱نومبر کو سرینگر، جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، لیہہ منالی روڈ اور دیگر جگہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے ۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا سڑکوں پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں اور سفر کے دوران گرم لباس وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں۔
ادھر وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر منگل کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔
بتادیں کہ اس روڈ کوپیر کی گلی پر بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام نے روڈ کو بحال کرنے کیلئے مشینری کو کام پر لگا دیا تھا۔
ایک ٹریفک عہدیدار نے کہا کہ مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے درماندہ گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس آئی بھرتی گھوٹالہ :سی بی آئی کے چھاپے جاری

Next Post

۴؍جے کے اے ایس افسران کےتبادلوں اور تقرریوں کے احکامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
اہم ترین

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

2025-07-12
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

2025-07-12
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

سیاحت کی بحالی:وزیر اعلیٰ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت

2025-07-12
اہم ترین

 کشمیر کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

2025-07-12
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل
اہم ترین

جموں خطے میں سرگرم دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے  فورسز آپریشن 

2025-07-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
Next Post
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں

۴؍جے کے اے ایس افسران کےتبادلوں اور تقرریوں کے احکامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.