جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آلودگی کی وجہ سے پرائمری اسکول ہفتہ سے بند رہیں گے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آلودگی کے پیش نظر دارالحکومت میں پرائمری اسکول ہفتہ سے بند رہیں گے اور طاق وجفت نظام نافذ کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مسٹر کیجریوال نے کہا کہ آلودگی صرف پنجاب-دہلی کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ ہے ۔ الزام تراشی کا کھیل بند کریں اور حل تلاش کریں۔ آلودگی کے پیش نظر دہلی کے پرائمری اسکول کل سے بند رہیں گے اور طاق وجفت نظام کو نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مشترکہ میٹنگ کرکے آلودگی کی وجوہات پر کام کرنا ہوگا تاکہ پورے شمالی ہندوستان کو آلودگی سے بچایا جاسکے ۔ دہلی کی ہوا اتنی ہی خراب ہے جتنی اتر پردیش، ہریانہ، بہار اور راجستھان کے شہروں کی ہے ۔ دوسرے شہروں میں کیجریوال کی وجہ سے آلودگی نہیں ہو رہی ہے ۔ پنجاب میں پرالی جلانے کے ذمہ دار کسان نہیں، ہم ذمہ دار ہیں۔ ساتھ ہی مسٹر بھگونت مان نے کہا کہ پرالی کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے ہم نے 1.20 لاکھ مشینیں دیں، ایک ایپ بنائی اور بائیو انرجی پلانٹ لگانے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اگلے سال نومبر تک پرالی کا مسئلہ حل کر لیں گے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ہوا کا معیار سنگین زمرے میں پہنچ گیا ہے اور لوگوں کو سانس لینا مشکل ہو رہا ہے ۔ اس کے کئی پہلو ہیں۔ یہ مسئلہ صرف دہلی کا نہیں بلکہ پورے شمالی ہندوستان کا ہے ۔ راجستھان میں دہلی، چرخی دادری، روہتک، بھیوانی، گڑگاؤں، بہادر گڑھ، جند، مانیسر، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور بھیواڑی میں ہوا کا معیار سنگین درجہ میں پہنچ گیا ہے ۔ دہلی کی فضا جتنی خراب ہے ، ان تمام شہروں میں بھی اتنی ہی خراب ہے ۔ اس کے علاوہ کیتھل، پانی پت، بلب گڑھ، فرید آباد، سونی پت، نارنول، کروکشیتر، باغپت، میرٹھ، کانپور اور بہار میں موتیہاری، بیتیا اور کٹیہار میں ہوا انتہائی خراب زمرے میں ہے ۔ آلودگی کا یہ مسئلہ پورے شمالی ہندوستان کا ہے ۔ ظاہر ہے اس کے لیے نہ صرف عام آدمی پارٹی یا کیجریوال ذمہ دار ہیں۔ اس کے لیے نہ صرف دہلی اور پنجاب کی حکومت ذمہ دار ہے بلکہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ بہت سی مقامی وجوہات ہیں اور بہت سی علاقائی وجوہات۔ ایک ریاست کی ہوا ایک ہی حالت میں نہیں رہتی۔ یہاں سے ہوا وہاں جاتی ہے اور وہاں سے ہوا یہاں آتی ہے ۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو آگے آنا ہوگا اور اس پر خصوصی قدم اٹھانا ہوگا تاکہ پورے شمالی ہندوستان کو آلودگی سے بچایا جاسکے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرائمری اسکول تب تک بند رہیں گے جب تک دہلی میں ہوا کا معیار بہتر نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ جفت۔طاق پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت سے اوپر کی کلاسوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی۔ طلباء کو کھیلوں اور بیرونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل میں دوبارہ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت بننا یقینی ہے : نڈا

Next Post

وقف بورڈ بے ضابطگی کیس میں امانت اللہ اور دیگر کے خلاف نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی

وقف بورڈ بے ضابطگی کیس میں امانت اللہ اور دیگر کے خلاف نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.