جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمرالیکشن نہیں لڑیں گے ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب خبر … ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے عمرعبداللہ صاحب اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں… نہیں جناب !ابھی اسمبلی انتخابات کے انعقادکا اعلان نہیں کیا گیا ہے… جب بھی اور جس بھی صدی میں ان کے انعقاد کا اعلان کیا جائیگا ‘ اپنے گورے گورے بانکے چھورے ان میں حصہ نہیں لیں گے… ہار کے ڈر سے نہیں ‘ بلکہ اس لئے کہ اب جموں کشمیر ایک ریاست نہیں رہی‘ یو ٹی بن گئی ہے اور… اور اپنے عمرصاحب سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے شایان شان نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ وہ یو ٹی میں انتخابات لڑیں … اس لئے یہ جناب اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور… اور اُس دن کا انتظار کریں گے جب یو ٹی کو واپس ریاست جموں کشمیر میں تبدیل کیا جائیگا … ہماری اللہ میاں سے دُعا ہے… مخلصانہ اور عاجزانہ دُعا ہے کہ وہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے کو لمبی عمر دے… اتنی کہ یہ جناب یو ٹی کو واپس ریاست میں بدلتا ہوا صرف دیکھ ہی نہیں بلکہ اس میں الیکشن بھی لڑ سکیں … ہماری دُعا ہے کہ اللہ میاں ہماری اس دُعا کو قبول فرمائیں ۔ ہمیں گورے گورے بانکے چھورے کے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ‘ لیکن ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کیا بات ہوئی عمر عبداللہ خود یو ٹی کے الیکشن سے دور رہیں گے ‘ لیکن اپنی پارٹی ‘ جس کے وہ نائب صدر ہیں ‘ جس کے وہ روح رواں ہیں‘ جس پارٹی کی وجہ سے ان کی ایک شناخت ہے ‘ جس پارٹی نے انہیں وزیر اعلیٰ بنا دیا ‘ جس نے انہیں مرکزی حکومت میں وزیر مملکت بننے کا موقع دیا ہے … اس پارٹی کو یہ الیکشن کے میدان میں جھونک رہے ہیں… لیکن خود دور رہیں گے… اس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے‘ یہ فیصلہ بھی کریں گے کہ اس پارٹی کا کون امیدوار ہو گا اور … اور کون نہیں … حتیٰ کہ اپنے والد کو بھی انتخابی دنگل میں اتار دیں گے … لیکن خودالیکشن نہیں لڑیں گے… مانا کہ یہ عمرعبداللہ کا ذاتی فیصلہ ہے… لیکن کیا یہ واقعی ان کا ذاتی فیصلہ ہو سکتا ہے؟یہ کھانے یا پہننے کا معاملہ نہیں ہے جو انسان کی ذاتی پسند ہو تی ہے… یہ تو صاحب ایک سیاسی معاملہ ہے… یہ تو ایک سیاسی فیصلہ ہے کہ عمر عبداللہ اس لئے الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ انہیں یو ٹی میں الیکشن لڑنا قبول نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اگر انہیں یہ قبول نہیں ہے تو… تو پھر ان کی جماعت کو یہ کیسے قبول ہے‘ بس اس ایک بات کو ہمیں سمجھائیے ۔کیونکہ یہ سمجھناضروری ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پورن کرشن بٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے گی:منوج سنہا

Next Post

الیکشن: مارچ…اپریل ، یا نومبر …دسمبر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن: مارچ…اپریل ، یا نومبر …دسمبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.