جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in اہم ترین
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

کسوا//
وفاقی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی فوج کے مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے ) میں سرجیکل اسٹرائیک کی‘جس سے یہ پیغام گیا کہ جو بھی ہماری سرحدو کے ساتھ چھیڑے گا اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔
شاہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع کے نادون کسوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ، جہاں وہ نادون اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار وجے اگنی ہوتری کیلئے حمایت مانگ رہے تھے ۔ہماچل میں ۱۲ نومبر کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر عدم فعالیت پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’دس سال تک سونیا،منموہن حکومت کے دوران عالیہ، ملیا، جمالیا ہندوستان میں داخل ہوئے اور ہمارے جوانوں کو مار ڈالا اور کانگریس میں کچھ کہنے کی ہمت نہیں تھی۔ جب مودی سرکار آئی تو پاکستان کی طرف سے ایسی کوششوں کا منہ توڑ جواب ہمارے بہادر سپاہیوں نے پاکستان کے اندر سرجیکل ہوائی حملوں کی صورت میں دیا‘‘۔
شاہ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں ایک نیا پیغام گیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی فوج اور سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا ورنہ قیمت چکانی پڑے گی۔
آرٹیکل ۳۷۰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس نے ۶۰ سال حکومت کی اور سالوں تک جواہر لال نہرو کے ’تحفے‘ کو بچوں کی طرح پالتی رہی اور ہمارا کشمیر ہندوستان کے ساتھ اپنا رشتہ بنانے میں ناکام رہا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کرنے کا بل لانے پر کانگریس قائدین کی انتباہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے متنبہ کیا کہ اگر یہ منظور ہوئی تو خون کی ندیاں بہیں گی۔شاہ نے کہا ’’راہل بابا، خون کی ندیاں بھول جائیں، کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ایک چھوٹا سا کنکر بھی پھینک سکے اور ہمارا کشمیر ہندوستان کا تاج بن کر پھل پھول رہا ہے۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور کانگریس۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ہندوستانی سیاست سے باہر ہو جائے گی۔
کانگریس پر طنز کرتے ہوئیوفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہاں جھوٹ بولنے والوں کی بھرمار ہے جو ہمیشہ جھوٹے نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور انتخابات ختم ہونے کے بعد اپنے وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو اپنے انتخابی منشور کے تمام وعدوں کو پورا کرتی ہے اور عوام کی ترقی میں مدد کرتی ہے ۔
شاہ نے کہا کہ ہندوستان اب ترقی اور متعلقہ سرگرمیوں میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک بن چکا ہے ۔ اب ہم وہ اشیاء تیار کر رہے ہیں جو پہلے ہم بھاری رقم ادا کر کے بیرون ملک سے درآمد کرتے تھے ۔
وزیر داخلہ نے عوام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جئے رام ٹھاکر حکومت کی ستائش کی اور رائے دہندگان سے کہا کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ دیں تاکہ وہ اپنی مدت کو دہرائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی انتھک توانائی سے مسلسل کام کرنے کیلئے تعریف کی اور کہا کہ ہمیں ملک اور ریاستوں پر حکومت کرنے کیلئے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Next Post

’جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی آئیگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
آئی جی پی کشمیر نے کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

’جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی آئیگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.