جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کتّے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-03-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تحریر:ہارون رشید شاہ
لو جی یہ کتے پھر خبر وںمیں ہیں … ٹھہرئیے صاحب !غلط مت سمجھ لیجئے‘ ہم کتوں کو ہی کتے کہہ رہے ہیں ‘ کسی اور کو نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ آپ بھی حد کرتے ہیں‘ پتہ نہیں کیا کیا سوچتے رہتے ہیں‘ مطلب نکالتے رہتے ہیں…یقین کیجئے ہم کتوں کو ہی کتے کہہ رہے ہیں اور… اور اس لئے کہہ رہے ہیں کہ یہ کتے واقعی میں کتے ہیں ہاں !ان کتوں نے ہمارا جینا محال کردیا ہے … کم بخت زندگی پہلے ہی دشوار بن گئی تھی ‘اوپر سے یہ مسئلہ …ان کتوں کا مسئلہ ۔حوصلہ دیکھئے ان کا …ایسا کہ جو دن بہ دن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے … جو ان کے جی میں آ رہا ہے ‘ کر گزرتے ہیں‘کچھ بھی ۔پہلے بھونکتے تھے … زیادہ بھونکتے تھے‘ کاٹتے کم تھے … لیکن اب بھونکتے کم اور کاٹتے زیادہ ہیں… نہ جانے ان میں یہ ہمت اور حوصلہ کہاں سے آگیا کہ … کہ انہوں نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔سنا تھا کہ ہر کتے کا اپنا ایک دن ہو تا ہے…لیکن کم بخت ان کتوں کا ہر ایک دن ان کادن ہے … دن کیا رات بھی ان کی ہی ہے ‘کسی اور کی نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ایک زمانے میں اپنے اس شہر خستہ میں کتے ہمارے ساتھ رہتے ہیں… لیکن یہ ایک پرانی اور بہت پرانی بات ہے کہ آجکل شہر خستہ میں ہم کتوں کے ساتھ رہتے ہیں …نہیں اس میں کمال ‘ ہمارا کوئی کمال نہیں ہے… یہ تو مہر بانی ان کتوں کی ہے جو ہم ان کے ساتھ رہ رہے ہیں… یا جو یہ ہمیں خود کے ساتھ رہنے دیتے ہیں … لیکن صاحب یہ ضروری نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ یہ کتے ایسے ہی مہر بان رہیں گے اور…اور ویسے بھی ان کتوں کے تیور دیکھ کر تو صاحب اس کی کوئی ضمانت نہیںہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ ان کی یہ مہربانی یونہی قائم و دائم رہے گی … اس کی کوئی ضمانت نہیںہے ۔پر ہمارے پاس کوئی آپشن بھی نہیں ہے… سوائے اس کے کہ ہم ان کتوں کے ساتھ رہنا سیکھ لیں…اس کے باوجو د بھی یہ دوڈنے کو آئیں گے ‘ کاٹنے کو آئیں گے …ہمیں ان کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا اور… اور اس لئے سیکھنا ہو گا کہ … کہ یہ کتے … کتے ہیں جن کا ہم تو کچھ بگاڑ نہیں سکتے ہیں… لیکن یہ ہمارا بہت کچھ بگاڑ سکتے ہیں… بگاڑ رہے ہیں… چاہے سرینگرمیونسپل کارپوریشن ان کی نسبندی کرے یا نہ کرے … پھر بھی یہ کتے ہمیں تنگ کرتے رہیں … اور اس لئے کرتے رہیں گے کیونکہ یہ کتے ہیں…کتے !ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے

Next Post

ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے، یوکرینی صدر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے، یوکرینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.