ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنوبی کشمیر میں ۴ جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-02
in اہم ترین
A A
اونتی پورہ جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک :پولیس

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
پولیس کاکہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور سم تھن بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر سمیت چار جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں ایک غیر ملکی سمیت تین ملی ٹینٹ مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک جنگجو کی شناخت مختیار بٹ کے بطور ہوئی جو تین اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مارے گئے جنگجوکا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے تھا اور وہ پولیس/ سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں پر مظالم سمیت دہشت گردی کے کئی مقدمات میں ملوث تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کھانڈے محلہ اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی شام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تین ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں جن میں سے ایک کی شناخت مختیار بٹ کے بطور کی گئی ہے جو کہ لشکر طیبہ کا ایک کمانڈر تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے کھانڈے محلہ میں سیکورٹی فورسز نے تین انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت مختیار بٹ کے بطور ہوئی جو سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھا۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق ملی ٹینٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جبکہ وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی پیش پیش تھا۔اے ڈی جی پی کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا

Next Post

جے کے اے ایس کے ۵؍ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات

جے کے اے ایس کے ۵؍ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.