بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

باتیں…!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

کیجئے صاحب … باتیں کیجئے صاحب کہ باتیں کرنے سے آپ کو کون روک رہا ہے …صرف باتیں ہی تو کرنی ہیں‘ اس لئے آپ باتیں کیجئے ‘ کچھ بھی باتیں کہ یہاں کون ہے جو آپ سے آپ کی کی ہو ئیں باتوں کا حساب مانگے گا … ایسا یہاں کوئی نہیں ہے… کسی میں اتنا دم اور نہ خم ہے … اس لئے صاحب آپ کیجئے باتیں … کیجئے کیا آپ تو کررہے ہیں … باتیں کررہے ہیں وہ بھی ہول سیل میں کہ آپ کو باتیں کرنے کیلئے تھوڑے ہی کسی کی اجازت درکار ہے… آپ کو کسی کی اجازت درکار نہیں ہے… اس لئے آپ باتیں کیجئے ‘جو من میں آئے وہ کہہ دیجئے ‘ جو آپ کی زبان پر آئے گا ‘ اس کو الفاظ کی شکل دیجئے… کوئی آپ سے پوچھنے والا نہیں ہے… کہ صاحب آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں اور… اور کیا نہیں … آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے کوئی ‘ کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے… کوئی بھی نہیں … اس لئے آپ کیجئے … باتیں کیجئے …کہئے جو کچھ آپ کہنا اور سنانا چاہتے ہیں… اس بات کی پروا کئے بغیر کہ … کہ آپ جو کہہ رہے ہیں ‘ آپ جو سنا رہے ہیں ‘ یہ کوئی الف لیلوی داستان ہے… یا کوئی ایسی بات ہے‘ جس کا سر بھی ہے اور پیر بھی … کہ… کہ صاحب اللہ میاں کی قسم آپ کو آزادی… باتیں کرنے کی اتنی آزاد ملی ہے کہ … کہ آپ بغیر سر و پیر کے باتیں بھی کر سکتے ہیں اور… اور سو فیصد کر سکتے ہیں… آپ اس لئے بھی باتیں کیجئے کہ … کہ باتیں کرنا جہاں آسان ہے وہاں یہ مفت بھی ہے… اس کیلئے کوئی بجٹ بنانا ہے اور… اور نہ کوئی روپے پیسہ صرف کرنا ہے… ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے اور… اور آپ نے یہ خود بھی دیکھا ہو گا… اس کا مشاہدہ کیا ہو گا کہ… کہ باتیں… صرف باتیں کرنا کتنا آسان ہے اور مفت بھی … اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی دیکھا ہو گا… محسوس کیا ہو گا‘ مشاہدہ کیا ہو گا کہ… کہ …آپ جو کہہ رہے ہیں … اور اللہ میاں کی قسم آپ کچھ بھی کہہ رہے ہیں ‘آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں… کوئی آپ سے آپ کی کئی ہوئیں باتوں کا حساب نہیں مانگ رہا ہے… جواب طلب نہیں کررہا ہے… وضاحت کیلئے نہیں کہہ رہاہے…اور بالکل بھی نہیں کہہ رہا ہے…اس لئے صاحب کیجئے … باتیں کیجئے اور ہول سیل میں کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک :پولیس

Next Post

سری لنکا نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر

سری لنکا نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.