ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سری لنکا نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in کھیل
A A
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

برسبین// سری لنکا نے وینندو ہسرنگا (13/3) کی شاندار گیند بازی اور دھننجے ڈی سلوا (66) کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
گروپ 1 کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 145 رن کا ہدف دیا تھا جسے سری لنکا نے 18.3 اووروں میں حاصل کر لیا۔
افغانستان چار میچوں میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے چار میچوں میں چار پوائنٹس ہیں لیکن وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسرے نتائج پر منحصر کرے گا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے اننگ کا اچھا آغاز کیا لیکن مڈل آرڈر بلے باز اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ پاور پلے میں اوپنرز رحمان اللہ گرباز (28) اور عثمان غنی (27) نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنےآئے ابراہیم زدران نے 18 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے، جبکہ ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز خاطر خواہ کردار ادا نہ کرسکا۔
افغانستان نے 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنالئے تھے لیکن سری لنکا نے آخری اوورز میں لگاتار وکٹیں لیتےہوئے رن ریٹ پر لگام لگائی۔ افغان ٹیم نے آخری پانچ اوورز میں پانچ وکٹ گنواتے ہوئے صرف 40 رنوں کا اضافہ کیا اور 20 اوورز میں 144/8 رنز بنائے۔
سری لنکا کے لیے ہسرنگا نے چار اوورز میں 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہیرو کمارا نے دو جبکہ کسن راجیتا اور دھننجے ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لیا۔
افغانستان نے ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت درج کرنے کے لئے عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا اورسری لنکا پاورپلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز ہی بنا سکی۔ کسل مینڈس نے ساتویں اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی لیکن اگلے ہی اوور میں راشد خان (31/2) نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔
سری لنکا کی دو وکٹیں 46 رنز پر گرنے کے بعد ڈی سلوا اور چریتا اسلانکا نے 54 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔ اسلانکا نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ ڈی سلوا 42 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آخر تک وکٹ پر جمے رہے۔ انہوں نے بھانوکا راجاپکسے (14 گیندوں، تین چوکوں، 18 رنز) کے ساتھ بھی 42 رنز جوڑے اور 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر سری لنکا کوجیت دلادی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

باتیں…!

Next Post

شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
کھیل

جو مل واریکن کی شاندار گیندبازی، ویسٹ انڈیز 4 وکٹ پر 134 رنز

2026-10-30
کھیل

آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی کپتانی منیبہ علی کریں گی

2026-10-30
کھیل

زیادہ رنز والے میچوں میں کامیابی کا کریڈٹ ہندوستانی گیندبازوں کو: تلک ورما

2026-10-30
کھیل

جوکووچ نے سخت مقابلے میں ہمبرٹ کو شکست دی، ٹورین کی دوڑ میں برقرار

2026-10-30
Next Post
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی

شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.