ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in اہم ترین
A A
فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی /جموں //
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے فعال شہری کو بد عنوانیوں کیخلاف سب سے طاقتور ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بد عنوان شخص کو بخشا نہیں ہو جائیگا ۔
سنہا کاکہنا ہے کہ بدعنوانی سے پاک جموں کشمیر کی تعمیر حکومت کا عزم ہے۔
آج جموں کشمیر میں ویجی لینس بیداری ہفتہ کی افتتاحی تقریب خطاب میں سنہا نے انتظامی سیکریٹریوں ، ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں ، محکمہ جات کے سربراہوں ، سینئر افسران اور اہلکاروں کو پورے جموں و کشمیر کے یو ٹی میں ویجی لینس بیداری ہفتہ کے آغاز کے موقع پر دیانتداری کا عہد کروایا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم بدعنوانی سے پاک جموں و کشمیر کی تعمیر کریں اور بدعنوانی میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔ ‘‘
یہ دیکھتے ہوئے کہ بدعنوانی کے خلاف سب سے طاقتور ہتھیار فعال شہری ہے ‘سنہا نے سب پر زور دیا کہ وہ ہاتھ ملائیں اور اس لعنت کو نظام کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ۲۰۱۹سے پہلے بدعنوانی یو ٹی میں ایک قبول شدہ سماجی معمول بن چکی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میںوزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر میں بدعنوانی سے پاک ایک نیا شفاف نظام قائم کیا گیا ہے ۔
سنہا نے مزید کہا کہ اصلاح ، کارکردگی اور تبدیلی کا جو راستہ ہم نے چُنا ہے وہ آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر اس سفر کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زمینی سطح پر بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس نے گورننس میں شفافیت لائی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گُڈ گورننس کے فوائد بغیر کسی امتیاز کے قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچیں ۔
سنہا کاکہنا تھا’’نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے جس میں بے ترتیب پن اور صوابدید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خدمات کی ہموار فراہمی کیلئے ہر سطح پر موثر ، شفاف اور جوابدہ نظام کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایمانداری ، دیانتداری اور اخلاقی اقدار معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں اور جموں و کشمیر کو خود انحصار بننے کیلئے ہمیں ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کیلئے مشترکہ عزائم کیلئے کام کرنا چاہئیے جس میں ہر کوئی بہتر زندگی اور ترقی کیلئے ان اقدار کو زندہ رکھے ۔
سنہا نے بدعنوانی سے متعلق معاملات کی روک تھام اور تحقیقات اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے انتھک کام کرنے پر اینٹی کورپشن بیورو کی تعریف کی ۔ انہوں نے اینٹی کورپشن بیورو سے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دوگنا عزم کے ساتھ کام کرے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سسٹم میں مجرموں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اس سال۴۴۵ ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔
سنہا کاکہنا تھا’’جموں کشمیر انتظامیہ میں چوکسی کا محکمہ وقت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں بڑے اہداف کا تعین کرنا ہو گا اور اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ٹائم لائن کے اندر اہداف حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی ‘‘۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں اور فیصلہ سازی میں لوگوں کی شرکت ‘ان کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی ہونی چاہئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعصب کی بنیاد پر کسی کو کالی بھیڑ قرار نہیں دیا جانا چاہئے اور کسی کو بھی بدعنوانی میں ملوث افراد کی حفاظت یا دفاع نہیں کرنا چاہئے ‘ چاہے وہ کتنا ہی اعلیٰ درجے کا مجرم کیوں نہ ہو ۔ لفانہوںنے افسران سے کہا کہ پورے انتظامی سیٹ اپ کو انتظامیہ کے کام کو مزید موثر بنانے کیلئے ایک مشترکہ طریقہ اختیار کرنا چاہئے ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور تمام اسٹیک ہولڈرز تک صحیح معلومات کی فراہمی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انسداد بدعنوانی بیورو اور انتظامی محکموں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں اور بدعنوانی کو روکنے میں ڈیجٹل پلیٹ فارم ، بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی اور دیگر جدید ترین مداخلتوں کا بہترین استعمال کریں ۔
بدعنوانی کی لعنت کے خلاف زیادہ موثر لڑائی کیلئے بیداری اور عوامی شرکت کو ضروری قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، تعلیمی اداروں اور انسداد بدعنوانی بیورو کے ذریعے منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور کورپشن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں ۔
سنہا نے کہا کہ میں لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ رشوت مانگنے والے کسی اہلکار کے بارے میں بیورو کو مطلع کرنے کیلئے اے سی بی کے ہیلپ لائن نمبر کا استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تمام عہدیداروں سے یہی توقع ہے کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے اور بدعنوانی کو کسی بھی طرح پنپنے نہ دیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران انسداد بدعنوانی بیورو کی ہیلپ لائن اور متعلقہ سرگرمیوں کی تشہیر کریں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی ای اے ایم ایس ایمپاورمنٹ پورٹل اور بدعنوانی کو روکنے اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے حکومت کی دیگر کوششوں کے بارے میں معلومات عام آدمی تک پہنچنی چاہئے ۔
سنہا نے بیداری ہفتہ میں نئی نسل کے درمیان سماجی اقدار ، اخلاقی طرز عمل اور سماجی بہبود کے تئیں عزم کو پھیلانے کیلئے سرشار کوششیں کرنے پر زور دیا ۔
یو ٹی بھر میں راج بھون ، سرکاری دفاتر اور اداروں میں بھی دیانتداری کا عہد لیا گیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘جنگجو ہلاک

Next Post

پلوامہ اور شوپیاں میں چار جنگجو گرفتار‘اسلحہ و گولہ بارود ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پلوامہ اور شوپیاں میں چار جنگجو گرفتار‘اسلحہ و گولہ بارود ضبط:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.