ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شنڈے – فڈنویس سرکار گجرات کی ایجنٹ: نانا پٹولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in قومی خبریں
A A
شنڈے – فڈنویس سرکار گجرات کی ایجنٹ: نانا پٹولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

ممبئی//:مہاراشٹر کی صنعتوں اور اہم اداروں کو ایک طے شدہ منصوبے کے تحت گجرات لے جایا جا رہا ہے تاکہ ممبئی اور مہاراشٹر کی اہمیت کم ہو جائے ۔ مرکز کی مودی حکومت گزشتہ 8 سالوں سے اسی مقصد کے تحت کام کر رہی ہے ۔ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت تبدیل کرنے کے بعد شندے -فڈنویس حکومت گجرات کی ایجنٹ بن گئی ہے ۔ اس کے تحت اب مہاراشٹر کی صنعتوں کو گجرات بھیجا جا رہا ہے ۔ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو ایک دن یہ حکومت ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کوبھی گجرات کے حوالے کر دے گی۔ مودی حکومت پر یہ تنقید مہاراشٹرا کانگریس کے صدرناناپٹولے نے کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ شندے -فڈنویس مہاراشٹر کے بجائے گجرات کے مفادات کا تحفظ کر کے اپنی ریاست سے غداری کر رہے ہیں۔ پٹولے نے ریاستی حکومت سے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔نانا پٹولے نے کہا کہ مہاراشٹر ملک کی نمبر ایک کی ریاست ہے ۔ مہاراشٹر میں ملک کی سب سے بڑی صنعت ہے ۔ وزیر اعظم مودی کو تشویش ہے کہ اقتصادی ترقی کی دوڑ میں گجرات مہاراشٹر سے پیچھے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے وہ وزیر اعظم بنے ہیں، انہوں نے مہاراشٹر کے اہم منصوبوں اور اداروں کو گجرات منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پچھلی فڈنویس اور موجودہ شندے فڈنویس حکومت مہاراشٹر کے مفادات کو نظر انداز کرکے مودی کے گجرات کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے ۔ یہاں تک کہ فڈنویس حکومت کے دوران کئی اہم پروجیکٹ جیسے ممبئی سے انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، پالگھر میں مجوزہ میرین اکیڈمی کے علاوہ ممبئی میں ڈائمنڈ بور ڈکو گجرات منتقل کیا گیا۔
نانا پٹولے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دور میں مہاراشٹر کے پروجیکٹوں کو گجرات جانے سے روک دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایم مودی اور مرکزی وزیر امیت شاہ نے ریاست میں مہاکاس اگھاڑی حکومت کو گرانے اور گجرات کی دُھن پر ناچنے والی حکومت کولانے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔ شندے -فڈنویس حکومت کے دوران، ویدانتا-فاکسکان کا 2 لاکھ کروڑ روپے کا پروجیکٹ گجرات گیا۔ بلک ڈرگ پارک پروجیکٹ بھی ریاست سے باہر چلا گیا۔ ساتھ ہی 22 ہزار کروڑ روپے کا ٹاٹا ایئربس پروجیکٹ بھی گجرات چلا گیا ہے ۔ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے تین ماہ کے اندر تین بڑے پروجیکٹ ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔ کچھ دن پہلے ریاست کے وزیر صنعت نے کھلے عام اعلان کیا تھا کہ ٹاٹا ایئربس پروجیکٹ ریاست میں آئے گا۔ اب وہ بڑی بے شرمی سے کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ریاست سے باہر لے جایا گیا ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ادئے سامنت مہاراشٹر کے وزیر صنعت ہیں یا گجرات کے ؟ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار آنے والی شندے -فڈنویس حکومت گجرات کی ایجنٹ بن کر مہاراشٹر سے گجرات میں صنعتیں بھیج رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ایک دن یہ حکومت ممبئی کو بھی گجرات کے حوالے کر دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مایوس ہوں لیکن ہماری توجہ اگلے میچ پر ہے: بٹلر

Next Post

خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت ڈیڑھ کروڑ ٹن تک بڑھ جائے گی: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت ڈیڑھ کروڑ ٹن تک بڑھ جائے گی: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.