جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ماحولیات اور اعضا عطیہ کرنے کا پیغام عام کرنے کیلئے کیرلہ کے دو سائیکل سوار وارد وادی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in مقامی خبریں
A A
ماحولیات اور اعضا عطیہ کرنے کا پیغام عام کرنے کیلئے کیرلہ کے دو سائیکل سوار وارد وادی

SRINAGAR, OCT 27 (UNI):- The two mechanical Engineering students 24-year-old Jagadish and 26-Year-old Shrinidi Shetty with a concept to create awareness about the environment and Organ donation—two goals under the banner of “Go Green Before Green Goes” and Life is a Gift Pass it On” started their journey from Karnataka Mangalore and reached Srinagar on October 26 after pedaling more than 3500 kms. UNI PHOTO-46U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
صاف و شفاف ماحولیات اور اعضا عطیہ کرنے کے پیغام کو عام کرنے کیلئے کیرلہ سے تعلق رکھنے والے دو میکنیکل انجینئرنگ طالب علموں کو سائیکلوں پر کشمیر پہنچنے میں قریب ایک ماہ کا وقت لگ گیا۔
۲۴سالہ جگدیش اور۲۶سالہ شرندی سیٹی۳۵سو کلو میٹروں کی طویل مسافت سائیکلوں پر طے کرنے کے بعدبدھ کو سیاحتی مقام گلمرگ پہنچ گئے ۔
سائیکل سواروںنے یہ سفر کرناٹک سے شروع کیا اور وہ یہ مہم ’گو گرین بفور گرین گوز‘ اور’ لائف از گفٹ پاس اٹ آن‘ کے نعروں کے تحت چلا رہے ہیں۔
دونوں انجینئرز جو ’ایشین پینٹز‘ کے ساتھ کام کر رہے ، ایک غیر سرکاری تنظیم ’سینٹر فار انٹگریٹڈ لرننگ‘اور دوسری عالمی سطح کی غیر سرکاری تنظیموں کے خرچے پر یہ مہم چلا رہے ہیں۔
جگدیش نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’چونکہ ہم جنوبی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ہمیں یہاں تک سفر کرنے کے دوران مختلف مزاجوں کے موسم کا سامنا کرنا پڑا اور کرناٹک سے یہاں تک آنے کیلئے ہمیں آٹھ ریاستوں سے گذرنا پڑا‘‘۔انہوں نے کہا’’جب ہم نے سفر شروع کیا تو بارش ہو رہی تھی اور ہم آگے بڑھتے گئے تو گرم موسم نے ہمارا استقبال کیا’’۔
جگدیش کا کہنا تھا کہ سرینگر پہنچیں تو پہلی بار اس قدر شدید سردی دیکھی اور گلمرگ میں ہم پہلی بار برف باری سے لطف اندوز ہوئے ۔
انجینئر نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا’’کشمیر انتہائی خوبصورت جگہ ہے جس کو سبزہ زار کی ایک چادر نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ ہماری توقعات سے بھی زیادہ خوبصورت ہے اور یہ ’گو گرین بفور گرین گوز’کے تصور اور پیغام کو عام کرنے کیلئے سب سے بہترین جگہ ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم اس سے پہلے گجرات اور راجستھان بھی گئے وہاں بھی سبزار زار ہیں لیکن یہاں بات ہی کچھ الگ ہے یہاں ہر سو سبزہ ہی سبزہ ہے ‘‘۔
جگدیش نے کہا کہ ہم پہلی بار کشمیر آئے ہیں اور سال گذشتہ ہم نے سائیکلوں پر منالی، لداخ اور کھاردنگلہ پاس کا سفر کیا۔
کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا’’کشمیریوں کیلئے ہمارا بس یہی پیغام ہے کہ اس سبزہ زار کو کسی بھی قیمت پر بر قرار رکھیں اور اعضا عطیہ دینے کے تصور کو بھی اختیار کریں‘‘۔
جگدیش نے کہا کہ اعضا عطیہ کرنے کے متعلق بیشتر لوگ بے خبر ہیں لوگوں کو چاہئے کہ کسی کی زندگی بچانے کیلئے اعضا عطیہ کریں۔انہوں نے ان تمام لوگوں اور غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا یہ سفر پایہ تکیمل تک پہنچانے میں درمے یا سخنے ان کو مدد فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا’’ہمارے ملک میں مختلف مذہبوں، ثقافتوں اور زبانوں کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں‘‘۔انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک بہت ہی خوبصورت ملک ہے کیونکہ سفر کے دوران ہم مختلف لوگوں سے ملے جنہوں نے ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کوئی گریز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران سفر ہم اجنبیوں سے ملے جن سے ہم نے دلچسپ کہانیاں سنی جو ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ محفوظ رہیں گی۔
جگدیش کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی آٹھ مختلف ریاستوں کے کلچر، کھانے پینے اور دیگر چیزوں سے واقف ہوئے جو ایک اچھا تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سفر یہ خوبصورت یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں ریلوے اس ٹیشن کے ٹیکسیاسٹینڈ کے قریب ۱۸ ڈیٹونیٹر بر آمد

Next Post

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
سی ڈی ایس کاراجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.