ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

رام پور: اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں اعظم کو تین سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in قومی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

رام پور، // اتر پردیش میں حزب اختلاف کی اہم پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کو مقامی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور رام پور کے اس وقت کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دینے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں تین سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
یوپی کے سابق کابینہ وزیر، اعظم خان نے رام پور میں انتخابی مہم کے دوران پی ایم اور ڈی ایم کے بارے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ اس معاملے میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ ( اے سی جے ایم آئی) نشانت مان کی عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد اعظم کو اپیل کرنے کے لیے ضمانت بھی دے دی۔ عدالت نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔ اعظم خان رام پور صدر سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ہیں۔
اس سے قبل عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ اس پر ان کے وکیل نے ضمانت کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے اعظم خان کی ضمانت منظور کر لی۔ اعظم خان کے بیٹے اور سوار ٹانڈہ کے ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم بھی فیصلہ سنانے کے دوران موجود تھے ۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد اعظم خان نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ وہ انصاف کے قائل ہیں، اور اپنی بیماری کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو اس معاملے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔ پچھلی سماعت کے دوران اعظم خان ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ ان کی آج عدالت پہنچنے کی توقع جتائی جارہی تھی۔
اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ملک تھانہ علاقے میں ایک جلسہ عام میں وزیراعظم مودی اور اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ رام پور کے خلاف نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ معاملہ کی سماعت ضلعی عدالت میں ہوئی اور فیصلہ آج سنایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کارپوریشن انتخابات میں صفائی ستھرائی کے لئے ووٹ دیں: کیجریوال

Next Post

بائیڈن کی اسرائیلی صدر سے ملاقات، ایرانی جوہری مسئلہ پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

بائیڈن کی اسرائیلی صدر سے ملاقات، ایرانی جوہری مسئلہ پر تبادلہ خیال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.