پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بائیڈن کی اسرائیلی صدر سے ملاقات، ایرانی جوہری مسئلہ پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے کہا ہے کہ انہوں نے بدھ کو اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ایران کی جانب سے یوکرین میں استعمال ہونے والے ڈرونز کی روس کو فراہمی کے معاملہ پر بھی بات چیت کی ہے۔ہرتصوغ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور تہران کے اپنے شہریوں پر جبر کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہے۔
بائیڈن اور ہرتصوغ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی کے لیے طے پانے والی سمجھوتہ پر خوشی کا اظہار کیا اور بائیڈن نے اس مفاہمت کو ایک "تاریخی معاہدہ” قرار دیا۔بائیڈن نے ہرتصوغ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدہ کیلئے بڑی ہمت درکار تھی۔ اس کے لیے اصولی سفارت کاری اور استقامت کی ضرورت تھی۔بائیڈن نے کہا کہ سمندری سرحدی حد بندی کا معاہدہ دونوں ممالک کو توانائی کے شعبوں کو ترقی دینے کی اجازت دے گا اور اس معاہدہ سے نئی امید اور اقتصادی مواقع پیدا ہونگے۔خیال رہے اسرائیلی صدر کا دورہ واشنگٹن ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تقسیم سے پیدا ہونے والے تناؤ کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ معاہدہ ایران کو ایک بار پھر بین الاقوامی نگرانی کے تحت لا رہا ہے اور پابندیاں ہٹانے کے بدلہ میں ایران کے پرامن رہنے کی ضمانت دیتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کی مخالفت کر رہا ہے۔دونوں صدور کی ملاقات میں یوکرین کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی۔ یوکرین میں امریکہ روس کا مقابلہ کرنے میں مغرب نواز ریاست کی مدد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ کئیف کی درخواستوں کے باوجود اسرائیل تنازع میں براہ راست ملوث ہونے کیلئے آمادہ نہیں اور کہ چکا ہے کہ وہ یوکرین کو گولہ بارود نہیں تاہم وارننگ سسٹم ضرور فراہم کر سکتا ہے ۔

ہرتصوغ کا دورہ امریکہ یوکرین جنگ میں ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں اسرائیل کے خدشات کو اجاگر کر رہا ہے کیونکہ ایران پر الزام ہے کہ اس کے فراہم کردہ ڈرونز یوکرینی شہریوں پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اسی تناظر میں ہرتصوغ نے کہا ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا اور روس کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہا ہے جس سے یوکرین کے معصوم شہری مارے جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایرانی چیلنج ان بڑے چیلنجوں میں سے ہو گا جن پر ہم بات کریں گے۔

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

منگل کے روز ہرزوگ نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو ایسی معلومات سے آگاہ کیا ہے جو ثابت کرتی ہیں کہ یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرونز استعمال کئے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام پور: اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں اعظم کو تین سال قید کی سزا

Next Post

مہسا کے چہلم پر ایران کے کئی علاقوں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج میں شدت، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند

مہسا کے چہلم پر ایران کے کئی علاقوں میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.