ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-29
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن//
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اُن کی انتظامیہ ایران کو 30 ارب ڈالر تک کی مدد دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ سول نیوکلیئر پروگرام (توانائی پیدا کرنے کے لیے) قائم کر سکے۔
امریکی نشریاتی اداروں (CNN) اور (NBC News) نے بالترتیب جمعرات اور جمعہ کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں یہ امکان زیرِ غور رکھا کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے اقتصادی مراعات دی جا سکتی ہیں۔
اس سلسلے میں "سی این این” نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ متعدد تجاویز پیش کی گئی تھیں، لیکن وہ ابتدائی نوعیت کی تھیں۔
ٹرمپ نے جمعے کی شام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (Truth Social) پر ایک پیغام میں لکھا "جھوٹا میڈیا کہہ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ غیر فوجی نیوکلیئر تنصیبات بنا سکے … یہ جھوٹ کون بول رہا ہے؟ میں نے کبھی اس احمقانہ خیال کے بارے میں سنا ہی نہیں!”
انہوں نے ان رپورٹوں کو "فریب” قرار دیا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ شروع کیا تو وہ ایران پر دوبارہ بم باری کریں گے۔
ٹرمپ نے ایرانی رہبر علی خامنہ ای کی طرف سے جنگ میں "فتح” کے اعلان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ خامنہ ای کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے، کیونکہ اُنھوں نے ایرانی رہبر کے قتل کو روکا تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای کو بدترین شکست ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کو اپنی نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کرنے دے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایک نیا اجلاس منعقد کرنا چاہتا ہے۔
امریکہ اور ایران نے اپریل سے اب تک بالواسطہ مذاکرات کیے ہیں تاکہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں ایک نیا سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے، جب کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل نہ ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اٹلی میں شدید گرمی کے باعث الرٹ جاری

Next Post

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.