جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کارپوریشن انتخابات میں صفائی ستھرائی کے لئے ووٹ دیں: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں میں بی جے پی نے دہلی والوں کو کچرے کے تین پہاڑ دیے اور پوری دہلی کو کوڑا کوڑا کر دیا، اس لیے اس بار میونسپل انتخابات میں دہلی کی صفائی ستھرائی کے لئے ووٹ دیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج غازی پور لینڈ فل سائٹ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں سے دہلی میونسپل کارپوریشن پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور اس دوران بی جے پی نے دہلی کو کچرے کے تین بڑے پہاڑ دیے ہیں۔ غازی پور لینڈ فل سائٹ کے ارد گرد کئی کلومیٹر تک رہنے والے لوگوں کا حال کیا ہو رہا ہوگا۔ کچرے کے پہاڑوں پر ہی صرف کچرا ہی نہیں ہے بلکہ پوری دہلی کی گلیوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ کچرا ہی کچرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کچرے کا پہاڑ نہیں ہے ، یہ بی جے پی کی بداعمالیوں اور بدعنوانی کا پہاڑ ہے ۔ میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ 15 برسوں میں اپنا ایک اچھا کام بتائے ، جو کارپوریشن والوں نے کیا ہے ۔ یہ اپنا ایک کام نہیں بتا سکتے ۔ دہلی کی سڑکوں پر نکلنے والا کوئی بھی شخص بتا دے گا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پانچ برسوں میں دہلی میں کتنا کام کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن نے 15 برسوں میں 2 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ سارا پیسہ کہاں گیا؟ یہ دہلی والوں کا پیسہ تھا۔ دہلی والوں نے سارا پیسہ پراپرٹی ٹیکس میں دیا تھا۔ لوگوں نے اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر اپنے خون پسینے کی کمائی کارپوریشن والوں کو دی تھی۔ ان لوگوں نے دودھ، دہی، روٹی، سبزی، چاول سمیت ہر چیز پر جی ایس ٹی لگا دیا۔ مرکزی حکومت پورے ملک کے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو پیسے دیتی ہے ، لیکن دہلی میونسپل کارپوریشن کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ غازی پور کا کچرے کا پہاڑ دیکھنا انتہائی شرمناک ہے ۔ دہلی ملک کی راجدھانی ہے ۔ دنیا بھر سے لوگ دہلی آتے ہیں۔ جب لوگ دہلی آتے ہیں تو انہیں کچرے کا پہاڑ نظر آتا ہے ۔ جب آپ لندن، پیرس، واشنگٹن، نیویارک وغیرہ ممالک میں جاتے ہیں تو وہاں آپ کو صاف ستھرے سیاحتی مقامات نظر آتے ہیں۔ اسی وقت جب کوئی دہلی آتا ہے تو اسے کچرے کے یہ پہاڑ نظر آتے ہیں۔ بی جے پی نے 15 برسوں میں دہلی کے لوگوں کا سر شرم سے جھکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کوئی رشتہ دار، دوست آتا ہے تو اسے کچرے کے پہاڑ نظر آتے ہیں۔ دہلی میں کچرے کے یہ تین پہاڑ ہی نہیں گلیوں میں جگہ جگہ کچرا ہے ۔
حامیوں سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ آپ کو بی جے پی کے ہر حامی کے گھر جانا ہوگا اور ان کا دل جیتنا ہوگا۔ کسی سے لڑنے کی ضرورت نہیں۔ سب کا کہنا ہے کہ 15 سال میں کچھ نہیں دیا۔ 15 سال ووٹ دیکر دیکھ لیا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی چھوڑ کر آو، آپ اپنی پارٹی میں ہی رہیں، لیکن ایک بار کیجریوال کو موقع دے کر دیکھیں۔ اگر ہم پانچ سالوں میں دہلی کو صاف نہیں کر سکے تو اگلی بار ہمیں ووٹ نہ دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتی آیوگ کا مقصد 2030 تک ہندوستان کی 50 فیصد غربت کو کم کرنا ہے : ڈاکٹر سمن بیری

Next Post

رام پور: اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں اعظم کو تین سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

رام پور: اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں اعظم کو تین سال قید کی سزا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.