بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اروند کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

چلئے صاحب آج ہم اُس شخص کی بات کریں گے جس کے بارے میں ہم بات نہیں کرتے ہیں… زیادہ بات نہیں کرتے ہیں… اور … اور وہ ہیں اروند کیجریوال ۔یہ جناب بڑے کمال کے ہیں… چالاک‘ شاطر‘ ذہین‘ پڑھے لکھے اور… اور موقع پر چوکا لگانے کی اہلیت اور صلاحیت رکھنے والے بھی… ملک کی سیاست میںایسے سیاستدان بہت کم پیدا ہو ئے ہیں … سیاست میں انہیں ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہوا ہے اور… اور اس قلیل مدت میں انہوں نے جو پرواز کی ہے… وہ اڑان ‘ وہ پرواز خود ان کے بار ے میںچغلی کھارہی ہے کہ کیجریوال واقعی میں خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں… انہیں معلوم ہے کہ انہیں کب کیا کہنا اورکرنا چاہئے … اور یہی ایک بات اپنے راہل بابا میں نہیں ہے‘ اسی ایک بات کی ان میں کمی ہے… کیجریوال جانتے ہیں کہ گجرات میں الیکشن ہو نے والے ہیں… بس کچھ ایک ماہ میں ہونے والے ہیں… مودی جی کے گجرات میں ‘ اُس گجرات میںجہاں بی جے پی گزشتہ دو دہائیوں سے حکومت کررہی ہے‘ اقتدار میں ہے… اسی گجرات میں الیکشن ہونے والے ہیں اور…اور کیجریوال خود کو بی جے پی کا متبادل پیش کرنے کے خواہاں ہیں اور… اور کوشاںبھی۔ایسا نہیں ہے کہ یہ جناب صرف سپنے دیکھتے ہیں … نہیں صاحب ایسا نہیں ہے‘ بلکہ یہ اُس سپنے کو پورا کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور… اور سو فیصد کرتے ہیں… دہلی اور پنجاب کے بعد کیجریوال گجرات میں قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں اور… اور انہیں معلوم ہے کہ انہیں کیا کہنا ہے اور… اور کیا نہیں …ملک کی کرنسی پر ماتا لکشمی کی تصویر لگانے والی بات انہوں نے یونہی ہوا میں نہیں کی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ۔ کیجریوال جانتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور… اور اللہ میاںکی قسم ہم جانتے ہیں کہ کیوں کہہ رہے ہیں… بی جے پی پر الزام … جی ہاں ہم لفظ الزام کا استعمال کررہے ہیں… بی جے پی پر مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے کا الزام عائد ہو تا رہتا ہے اور… اور کیجریوال صاحب گجرات واسیوں کو بتانا چاہتے ہیں… انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ بھی بی جے پی سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں… وہ بھی بی جے پی جیسا ہی نظریہ رکھتے ہیں ‘ اس کے حامی ہیں … انہیں بھی بی جے پی کے نظریہ سے پرہیز نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے…یقینا ملک کی کرنسی پر باپو کی جگہ کوئی او ر نہیں لے گا اور… اور یہ بات کیجریوال بھی جانتے ہیں… لیکن وہ ساتھ میں یہ بھی جانتے ہیں کہ … کہ انہیں کب اور کیا کہنا ہے … اور ہاں کیا نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں جنگجوسرگرمیوں میں34فیصد کمی آئی ہے :شاہ

Next Post

گوشہ نشینی یا قومی دھارے سے وابستگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

گوشہ نشینی یا قومی دھارے سے وابستگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.