جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت کشمیر کی آٹھ سال کی حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے :کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-27
in تازہ تریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۷اکتوبر

کانگریس نے جموں کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان کشمیری پنڈتوں کے مسلسل اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے ۔

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور دہشت گرد لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں، لیکن مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے ۔

کانگریسی ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دس ماہ میںتیس کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں۔ دہشت گرد نشانہ بنا کر وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ شوپیاں جیسی جگہ پربتیس سال سے دہشت گردی کے ماحول میں جو کشمیری پنڈت رہ رہے تھے ، وہ بھی ہجرت کرنے لگے ہیں۔ اس دیوالی پر پندرہ خاندان شوپیاں جیسی جگہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں امن و سکون کی بات کرتی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ آئے دن دہشت گرد کشمیری پنڈتوں اور دیگر کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مسلسل جاری ان دہشت گردانہ واقعات کے درمیان حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔

کانگریسی ترجمان نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی مسلسل ہو رہی ہے ۔ چاروں طرف خوف اور دہشت کا ماحول ہے ۔ اگر مودی سرکار کی نظر میں یہ معمول کی صورتحال ہے تو اسے اپنی آنکھیں ضرور کھولنی چاہئیں۔

کھیڑا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی آ¶ٹ ریچ پالیسی کے تحت اس کے وزراءجموں و کشمیر میں پروگرام کر رہے ہیں لیکن کسی وزیر کی ہمت نہیں ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے کیمپوں میں جا کر ان کی خیریت دریافت کرے ۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت میں کشمیری پنڈتوں کے لیے کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دوران ساڑھے چار سو کشمیری پنڈتوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تب کشمیری پنڈت انتخابی سرگرمیوں میں بھی شامل ہوتے رہے ۔ جموں کے مضافات میں کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک بستی قائم کی گئی تھی اور کشمیری پنڈت۷۵فیصد تک ووٹ ڈالتے تھے لیکن آج وہ کشمیری پنڈت بھی ہجرت کر رہے ہیں جو برسوں سے وہاں مقیم تھے ۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں اور مرکز کو چاہئے کہ وہ وہاں گزشتہ۸برسوں میں جو ماحول بنا ہے اس کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کو اپنے زیر قبضہ کشمےر میں مظالم کے خمیازہ بھگتنا پڑے گا :راج ناتھ

Next Post

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
سی ڈی ایس کاراجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.