اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سمارٹ میٹر…سمارٹ نہیں!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اگر آپ کی سمجھ میں آگیا ہے تو ہمیں بھی سمجھائیے کہ… کہ آخر یہ سمارٹ میٹر ہے کیا چیز … چیز ہے یا کوئی نا چیز؟وہ کیا ہے کہ جب کشمیر میں ابھی یہ میٹر نصب نہیں کئے گئے تھے تو … تو ان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا جارہا تھا … اس سے کشمیر کے لوگ اتنے ہی ڈر گئے جتنے وادی میں پوٹا(انسداد دہشت گردی ایکٹ) نافذ ہونے کے اعلان کے وقت ڈر گئے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ… کہ شہر خستہ کے کئی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ان میٹروں کی تنصیب کیخلاف احتجاج کیا … دھرنادیا۔ہم نے تو صاحب احتجاج کیا اور نہ دھرنا دیا ۔ خاموشی سے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنے غریب خانے پر سمارٹ میٹر کی تنصیب میں کوئی مزاحمت نہیں کی…ویسے کرتے بھی تو…تو کیا ہوتا ‘ لیکن … لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہم بھی سمارٹ میٹر کی تنصیب سے ڈر گئے تھے … اور اس لئے ڈر گئے تھے کیونکہ ہمیں ڈرایا گیا تھا… کہا گیا تھا کہ سمارٹ میٹر ایسے ہی کام کرے گا جیسے موبائیل فون… جتنے کا ریچارج ہوگا ‘اتنی ہی بجلی چلے گی… ریچارج ختم تو بجلی گُل…اور دیکھئے آج چار پانچ مہینے ہو گئے … سمارٹ میٹر کی تنصیب کو پانچ چھ مہینے ہو گئے … فی الحال یہ میٹر ہی ہے… اس کا سمارٹ بننا ابھی باقی ہے کہ … کہ نہ اس میں پہلے سے ریچاج کرنا پڑتا ہے اور نہ کبھی ریچارج ختم ہونے کے بعد بجلی گُل ہو جاتی ہے… یوں سمجھ لیجئے کہ … کہ پرانے بجلی میٹر کی جگہ نیا میٹر لگ گیا ہے … اس سے زیادہ اور نہ کم … ہاں البتہ ایک فرق ضرور ہے اور وہ یہ ہے کہ پہلے والا بجلی کا میٹر گھر کے آنگن میں کہیں نصب تھا اور… اور یہ والا میٹر … سمارٹ میٹر گھر کے باہر ایستادہ بجلی کے کھمبے کے ساتھ بغل گیر ۔یہ سب دیکھ کر ہماری اس نا سمجھ ‘سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آرہا ہے کہ سمارٹ بجلی میٹر لگا ہی کیوں…اس کی ضرورت ہی کیا تھی کہ… کہ جو میٹر پہلے نصب تھے ان میں کیا برائی تھی … اور جو اب لگائے جا رہے ہیںان میں کیا اچھائی ہے‘ کیاخاصیت ہے ۔اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آگیا ہے ‘ اگر آپ کچھ سمجھ گئے ہیں تو… تو ہمیں بھی سمجھائیے کہ … کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہم اس سمارٹ میٹر کوسمجھ سکیں … لیکن صاحب ہم اتنے سمارٹ کہاںجواسے سمجھ سکیں… سمارٹ میٹر میٹر کو سمجھ سکیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر آئیں گے ‘ دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے :رینا

Next Post

پاک بھارت میچ کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

پاک بھارت میچ کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.