اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سونیا اور راہل کی جیت‘ کانگریس کی ہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب کانگریس پارٹی کے انتخابی نتائج آگئے ہیں اور ایک بار پھر اللہ میاں کے فضل وکرام سے پارٹی کی کمان گاندھی نہرو خاندان کے پاس رہی … یقین کیجئے ہمیں ڈر لگا تھا …ہم سچ میں ڈر گئے تھے کہ … کہ کہیں صدارتی انتخات کوئی اور نہ جیت لے… شیشی تھرور نہ جیت لے اور کانگریس پارٹی پر گاندھی نہرو خاندان کی گرفت ختم ہوجائیگی… لیکن اللہ میاں کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا … ہمارا ڈر‘محض ایک خواب تھا ‘ڈراؤنا خواب… جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی اور… اور بالآخر نتائج کا اعلان ہوا اور کانگریس پارٹی کی کمان گاندھی نہرو خاندان کے پاس ہی رہی … ہار یقینا شیشی تھرور کی ہوئی اور یہ جناب بری طرح سے ہار گئے …اپنے نزدیکی مد مقابل ملکا ارجن کھرگے سے ہار گئے ‘ لیکن … جیت گاندھی نہرو خاندان کی ہو ئی … اور اس لئے ہوئی کیونکہ اس کا مقصد پورا ہوا … وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا … اور مقصد اس ایک بات کے سوا کچھ اور نہیں تھا اور… اور بالکل بھی نہیں تھا سوائے کانگریس کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کے … اس لئے اس خاندان کو ایسا شخص چاہئے تھا … ایسا امیدوار جو صدر ہو … لیکن ساتھ میں ہی ربر کی مہر بھی ہو … اور کھرگے صاحب کی شکل میں انہیں یہ مہرہ دستیاب بھی ہوا ۔ کھر گے صاحب یقینا کانگریس پارٹی کے صدر بن گئے ہیں…لیکن ساتھ ہی میں یہ ربر کی مہر بھی ہیں… جنہیں سونیا اور راہل گاندھی جب ‘جہاں اور جس طرح استعمال کرنا چاہیں گے ‘ استعمال کر سکتے ہیں… اور استعمال کریں گے … کھرگے صاحب بھی ہنسی خوشی خود کو استعمال ہونے دیں گے ۔شیشی تھرور کے ساتھ معاملہ کچھ اور ہو تا …وہ شاید خود کو استعمال نہیں ہونے دیتے ‘ یا مزاحمت کرتے ‘ لیکن… لیکن صاحب کھر گے صاحب جیسے وفادار مزاحمت نہیں کرتے ہیں … اب سوال یہ ہے کہ ان نتائج سے سب سے زیادہ خوش کون ہو گا … تو صاحب اس کا جواب بالکل آسان ہے ‘یہ کوئی راز نہیں ہے کہ … کہ اگر کوئی خوش ہو گا تو… تو اپنے مودی جی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی ہو گی … کہ آج کے نتائج ’کانگریس مکت بھارت‘ کے ان کے مشن کو پورا کرنے میں مزید تیزی لائیں گے ۔ اس لئے صاحب سونیا جی اور راہل بابا کو یہ جیت مبارک اور … اور اللہ میاں کانگریس پارٹی کو یہ ہار برداشت کرنے کی توفیق دے‘قوت دے…آمین ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سب انسپکٹربھرتی گھوٹالہ:بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی حراست میں

Next Post

آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 کی امیدیں جگائیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 کی امیدیں جگائیں

آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 کی امیدیں جگائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.