ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سب انسپکٹربھرتی گھوٹالہ:بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی حراست میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-19
in تازہ تریں
A A
سب انسپکٹر بھرتی سکینڈل:سوالنامہ ۱۰ لاکھ روپے میں فروخت ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

جموں/۱۹اکتوبر
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے سب انسپکٹرامتحانات میں ہوئیں دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف ) میں تعینات کمانڈنٹ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز کمانڈنٹ کو سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اُس کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئیں دھاندلیوں میں ملوث بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈنٹ (میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو حراست میں لیا۔مذکورہ کمانڈنٹ پالورہ جموں ہیڈ کواٹر میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ہے ۔
سی بی آئی نے دھاندلیوں کی تحقیقات کے بعد ابتک۹افراد کو حراست میں لیا ۔ بی ایس ایف کمانڈنٹ کی گرفتاری کو ایک بڑی پیش رفتہ کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔
ڈاکٹر کرنیل سنگھ کے ساتھ سی بی آئی نے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ نے دس سے بارہ اُمیدوارو ں کو اپنی رہائش گاہ واقع گنیش نگر میں سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے فروخت کئے تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر نے اپنے بیٹے شبم کالا کو بھی قبل از وقت سب انسپکٹر امتحان کا پیپر دیا تھا۔
سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جب کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کا لسٹ منظر عام پر آیا تو شبم کالا نے۱۳۲نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنیل سنگھ نے مبینہ طورپر ایس آئی امتحانات کے پیپر فی اُمیدوار میں۱ ۵لاکھ روپے میں فروخت کئے تھے ۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ کی گرفتاری سے قبل بارڈر سیکورٹی فورسز کے سینئر آفیسران کو بھی اعتماد میں لیا گیا ۔
دریں اثنا بدھ کے روز سی بی آئی نے ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اُس کو پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ کے ساتھ سی بی آئی کے سینئر آفیسران پوچھ تاچھ کر رہے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے اب سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات بعض آفیسران کو بھی حراست میں لینے کا امکان ہے ۔
بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کےلئے سال رواں کے۲۷مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان۴جون کو کیا گیا تھا۔
کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کیاگیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیسا ایئر بیس ملک کی سلامتی کا ایک موثر مرکز بنے گا: مودی

Next Post

سونیا اور راہل کی جیت‘ کانگریس کی ہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سونیا اور راہل کی جیت‘ کانگریس کی ہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.