ہفتہ, جولائی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی نے نا ممکن کو ممکن بنادیا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in اہم ترین
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راہل آپریشن سندور پر پاکستانی بیانیہ دہرا رہے ہیں :کرن رجیجو

’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 

سرمور//
آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت نے وہ ممکن کر دکھایا جو پہلے ناممکن نظر آتا تھا۔
شاہ۱۲ نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں حکمراں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ۵؍ اگست ۲۰۱۹ کو آئین کے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کر دیا، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔’’کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کر دیا جائے گا؟‘‘ انہوں نے اجتماع سے پوچھا۔
شاہ نے کہا کہ اگر آپ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے آرٹیکل۳۷۰ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ خاموش رہتے ہیں کیونکہ اس کا انتظام جواہر لال نہرو نے کیا تھا۔
رام مندر کی تعمیر پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا آغاز کیا۔
شاہ نے کہا ’’چاہے رام مندر کی تعمیر ہو یا آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی، مودی حکومت نے وہ ممکن کیا جو پہلے ناممکن نظر آتا تھا۔‘‘انہوں نے اجتماع کو دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مسلح افواج کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں بھی یاد دلایا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیاست میں ’پریواد‘ ختم کر دیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ راجہ اور رانیوں کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب عوام ہی اصل راجہ اور محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ نریندر مودی کی ریلی کے دوران میں نے ہماچل کے لوگوں کا جوش ٹی وی پر دیکھا تھا، لیکن آج میں نے خود ہی یہ جوش دیکھا جو لاجواب ہے۔ میں یہاں یہ جاننے آیا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کا درد کیا ہے۔‘‘
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ۵۵ سال پرانا مسئلہ ایک ہی جھٹکے میں حل کیا اور ہٹی کو قبائلی کا درجہ دیا۔ یہ مضبوط قوت ارادی سے ہی ممکن ہے۔ اس فیصلے سے سرمور کے ۳۵۹ گاؤں کو فائدہ ہوا ہے اور آپ کی ۲۵ نسلیں اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہٹی ریزرویشن نہ ملنے سے بڑا مسئلہ ہو گیا تھا اور پہاڑ کے ایک طرف بھائی کو عام اور دوسری طرف کے بھائی کو قبائلی سمجھا جاتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردوں‘ سے روابط کے الزام میں مزیدپانچ سرکاری ملازمین برطرف

Next Post

جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
اہم ترین

راہل آپریشن سندور پر پاکستانی بیانیہ دہرا رہے ہیں :کرن رجیجو

2025-07-19
’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 
اہم ترین

’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 

2025-07-19
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

2025-07-19
موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ
اہم ترین

موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ

2025-07-19
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی لیفٹیننٹ گورنر کے سینک سہائتا کیندر کے قیام کو منظوری

2025-07-18
 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا

2025-07-18
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

محکمہ مال کے افسران کیخلاف کرائم برانچ کے سرینگر اور بڈگام اضلاع  میں چھاپے

2025-07-18
بیجنگ روس ،بھارت، چین گروپ کو پانچ سال کے توقف کے بعد بحال کرنے کیلئے راضی
اہم ترین

بیجنگ روس ،بھارت، چین گروپ کو پانچ سال کے توقف کے بعد بحال کرنے کیلئے راضی

2025-07-18
Next Post
جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.