منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in اہم ترین
A A
جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

SHOPIAN, OCT 15 (UNI):- People wait outside the residence of Kashmiri Pandit who was shot dead by militants at outside his residence in Shopian district, on Saturday. UNI PHOTO-54U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
پولیس کاکہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز ’دہشت گردوں‘نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں’دہشت گردوں‘نے ایک کشمیری پنڈت پر اس کی رہائش گاہ پر نزدیکی سے گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پنڈت کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدہ پنڈت کی شناخت پنڈت پورن کرشن بٹ ولد تارک ناتھ بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر واقعے کے متعلق ایک ٹویٹ میں کہا’’شوپیاں چودھری گنڈ میں دہشت گردوںنے اقلیتی فرقے کے ایک عام شہری شری پورن کرشن بٹ پر گولیاں برسائیں جب وہ اپنے میوہ باغ کی طرف جا رہے تھے ‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ‘‘۔
پولیس ٹویٹ میں کہا گیا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
اس دوران وسطی کشمیر کے دپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) سوجیت کمار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک جنگجو کے ملوث ہونے کا امکان ہے ۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر جان بحق کر دیا۔
موصوف ڈی آئی جی نے نامہ نگاروںکے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگو نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساری باتیں سامنے آنے کے بعد ہی تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہلاک شدہ کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور محافظوں یا علاقے کے کسی افسر کی طرف سے سیکورٹی چوک ہوئی ہوگی تو اس کے خلاف کارروائی انجام دی جائے گی۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ شوپیاں سچن کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت متاثرہ پنڈت گھرانے کو تمام تر مدد فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے جموں بھیج دیا جائے گا اور اس کیلئے انتظامیہ تمام تر انتظامات کرے گی۔
دریں اثناجموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کو بخشا نہیں جائے گا۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر جان بحق کر دیا۔
سنہا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’شوپیاں میں دہشت گردوں کا پورن کرشن بٹ پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔ میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ (اس حرکت) کے مرتکبین اور دہشت گردوں کو مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔‘‘
اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔
عمر عبداللہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ایک اور قابل مذمت حملہ، میں واضح طور پر اس حملے کی مذمت کرتا ہوں جس میں پورن کرشن بٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور پورن جی کے روح کے سکون کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’شوپیاں کے چودھری گنڈ میں پورن کرشن بٹ پر حملے جس میں ان کی جان چلی گئی، کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’ایسے حملوں کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں ہے ‘‘۔
دریں اثنا سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’پورن کرشن بٹ پر ہوئے حملے جس سے ان کی زندگی چراغ بجھ گیا، سے پہنچنے والے تکلیف کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں‘‘۔
تاریگامی نے ٹویٹ میں کہا’’عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کوئی ٹھہراؤ نظر نہیں آ رہا ہے حکومت کو اقلیتی فرقے کے لوگوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے نا ممکن کو ممکن بنادیا:شاہ

Next Post

بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچاناحکومت کی اولین ترجیح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچاناحکومت کی اولین ترجیح

بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچاناحکومت کی اولین ترجیح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.