جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رشوت خوری:جموں وکشمیر میں اے سی بی نے سال رواں کے دوران اب تک زائد از سو کیس درج کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in مقامی خبریں
A A
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

ACB

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں کشمیر سے رشوت کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کیلئے انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کی زور دار اور موثر مہم جاری ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اے سی بی نے جموںکشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک رشوت خوروں کے خلاف زائد از ایک سو مقدمے درج کئے ہیں۔
تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال۲۰۲۲کے دوران اب تک رشوت لینے ، فنڈس میں غبن کرنے ، آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے وغیرہ جیسے مقدموں کے الزامات میں رشوت خوروں کے خلاف۱۱۱؍ایف آئی آر درج کئے ہیں۔
ان ایک سو گیارہ کیسوں میں سب سے زیادہ مقدمے اے سی بی پولیس اسٹیشن سرینگر میں درج کئے گئے ہیں اور اس پولیس اسٹیشن میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ ستمبر تک رشوت لینے ، غیر متناسب اثاثہ ہونے ، سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے ، فنڈس میں غبن کرنے اور دیگر معاملوں کے۳۷مقدمے درج ہوئے ہیں۔
تفصیلات میں کہا گیا کہ اسی طرح سال رواں کے دوران اب تک اے سی بی پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں۱۶کیسوں اور اے سی بی پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں۲۷ مقدے درج ہوئے ہیں۔
اے سی بی پولیس اسٹیشن راجوری میں سب سے کم رشوت کا ایک کیس درج ہوا ہے جبکہ اے سی بی پولیس اسٹیشن اودھم پور میں تین مقدمے ، اے سی بی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں سات کیسز اور اے سی بی جموں میں رشوت کے۱۳مقدمے درج ہوئے ہیں۔
جموں کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک محکمہ مال کے۱۶ملازم جن میں تحصیل دار، نائب تحصیلدار اور پٹواری شامل ہیں، رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے جال میں پھنس گئے ہیں۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں سال۲۰۲۱کے دوران آئی پی سی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت بدعنوانی کے۹۴مقدمات درج کئے گئے جو گذشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ تھے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں سال ۲۰۱۸سے سال۲۰۲۰تک بدعنوانی کے معاملات میں مسلسل کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں سال۲۰۱۸میں بدعنوانی کے۸۲معاملے درج کئے گئے جبکہ سال۲۰۱۹میں۷۳اور سال۲۰۲۰میں۷۱مقدمے ریکارڈ کئے گئے لیکن سال ۲۰۲۱کے دوران ان کیسز کی تعداد میں اضافہ درج ہوا اور۹۴مقدمے درج ہوئے ۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹی کورپشن بیورو، ویجی لنس اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے درج کئے جانے والے مقدموں میں غیر متناسب اثاثوں کے۱۵کیسوں، مجرمانہ بد دیانتی کے ۲کیس‘۲۹ٹریپ کیس اور۴۸دیگر مقدمے شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے۲۴سالہ خاتون فوت

Next Post

تین بچیوں کا باپ بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

تین بچیوں کا باپ بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.