ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈیوڈ وارنر کراچی ٹیسٹ میں بہتر وکٹ کی تیاری کے لیے پرامید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in کھیل
A A
ڈیوڈ وارنر کراچی ٹیسٹ میں بہتر وکٹ کی تیاری کے لیے پرامید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

نامور آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہتر پچ کی تیاری کی امید ظاہر کی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق وارنر نے کہا کہ میں ایک ایسا کھیل چاہتا ہوں جس میں 20 مواقع پیدا ہوں، یہ شائقین کے لیے بہت دلچسپ اور تفریح سے بھرپور ہو گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا تھا کہ ڈرا ہونے والے میچز ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی تشہیر نہیں ہیں جبکہ آسٹریلین نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو مردہ وکٹ قرار دیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ دوسری اننگز میں آسٹریلین باؤلرز ناکامی سے دوچار ہوئے تھے اور پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 252رنز بنائے تھے اور میچ ڈرا ہو گیا تھا۔پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلین بلے بازوں نے بھی بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے لیکن اکثر آسٹریلین بلے بازوں نے غیرذمے دارانہ شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوائی تھیں۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ جب نیتھن لائن کی وکٹ کے ناہموار حصے پر پڑنے کے باوجود بھی ٹرن نہیں ہو رہی تھی اور اکثر سیدھی جا رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی وکٹوں پر عموماً باؤنس میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے لیکن راولپنڈی کی وکٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔رمیز راجا نے بتایا تھا کہ پاکستان نے ایک مشکل حریف کے خلاف پاکستان کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کم باؤنس کی حامل وکٹ تیار کی تھی۔پاکستان کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ سے قبل کچھ انجری اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ٹیم کامبی نیشن بنانے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔پہلے ٹیسٹ سے قبل انجری کے سبب حسن علی اور فہیم اشرف باہر ہو گئے تھے جبکہ حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وہ بھی دستیاب نہ تھے لہٰذا پاکستان کو میچ میں دو فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ میدان میں اترنا پڑا تھا۔فہیم اشرف انجری سے تو صحتیاب ہو گئے لیکن اب ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے سبب وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جےپی کو ترقی اور ثقافتی وراثت کو سنبھالنے کا انعام ملا:اشونی چوبے

Next Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.