نئی دہلی//ماحولیات،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی ،صارفین امور،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیرمملکت اشونی چوبے نے کہا ہے کہ چار ریاستوں کو ملا مینڈیٹ وزیراعظم نریندر مودی کی ترقی اور ثقافتی وراثت کو آگے لے جانے کے عزم پر عوام کی مہر ہے۔ مسٹر چوبے نے جمعرات کو کہا،’’اترپردیش میں عوام نے ڈبل انجن حکومت کو آشیرواد دیاہے۔ بلڈوزر بابا کا بلڈوزر چل گیا ہے۔ یوپی میں میں نے درجنوں اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسے کئےتھے۔ہر بھر سے یہی آواز آتی تھی مودی جی ہیں تو ممکن ہے،یوگی جی ہیں تو یقین ہے۔۔’’ مرکزی وزیر مملکت نے اترپردیش کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ڈبل انجن کی حکومت کو رفتار دی ہے۔وزیراعظم کی رہنمائی میں یوگی کی قیادت میں اترپردیش اتم پردیش بننے کی طرف گامزن ہے۔اب تیزی سے سب سے بہتر ریاست بنے گا۔گوا،اتراکھنڈ اور منی پورمیں عوام نے ترقی کی رفتار کو بڑھانے کےلئے بی جےپی کو اپنا بھروسا دیا ہے۔عوام کا شکریہ۔