جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in عالمی خبریں, مقامی خبریں
A A
یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

یوکرین نے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کی بحفاظت منتقلی کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود روسی طیاروں نے آج ماریوپول شہر میں بچوں کے ایک ہسپتال پر بمباری کی اور مریضوں کو ملبے تلے دفن کر دیا۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے روس پر ’نسل کشی‘ کا الزام عائد کیا۔تاہم روس نے ان رپورٹس کو ’جعلی خبریں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ایک سابقہ زچگی ہسپتال کی تھی جس پر طویل عرصے سے فوجیوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ ’یہ روسی فیڈریشن کیسا ملک ہے جو ہسپتالوں سے ڈرتا ہے، زچگی کے ہسپتالوں سے ڈرتا ہے اور انہیں تباہ کر دیتا ہے؟‘۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اس حملے کو ظلم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہسپتال کے ملبے تلے بچوں سمیت لوگ موجود ہیں۔حکام نے کہا کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ہسپتال پر بمباری کو ’معصوم شہریوں پر فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔تاہم اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے ٹوئٹر پر کہا ’جعلی خبریں اس طرح جنم لیتی ہیں۔یوکرین کی وزارت خارجہ نے ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی جسے مذکورہ ہسپتال کی ویڈیو کہا گیا، ویڈیو میں ہسپتال کی 3 منزلہ عمارت میں کھڑکیوں کی جگہ گڑھے دکھائی دیے، جائے وقوع پر ملبے کے بڑے بڑے ڈھیر بھی جمع نظر آئے۔ڈونیٹسک کے گورنر نے بتایا کہ حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ وہ ماریوپول میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادارے کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ آبادی والے علاقوں میں ہتھیاروں کے اندھا دھند استعمال سے متعلق ہماری گہری تشویش میں اضافہ کرتا ہے۔یوکرین میں روس کی جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، بمباری کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے مارے جانے، 20 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین اور ہزاروں لوگوں کے شہروں میں محصور ہونے کے باوجود اس کے اعلان کردہ مقاصد میں سے اب تک کوئی بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ماسکو کی جانب سے یوکرین کی فوج کو کچلنے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مغرب نواز منتخب حکومت کو بے دخل کرنے کے اس جنگ کے بیان کردہ مقاصد اب تک حاصل نہیں کیے جاسکے ہیں۔برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ کیف کے شمال مغرب میں ایک طویل روسی فوجی قافلے نے ایک ہفتے کے دوران بہت کم پیش رفت کی ہے اور اسے مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جیسے جیسے جانی نقصانات بڑھیں گے، روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ان نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں ان کی افواج کی پیش قدمی منصوبہ بندی اور شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔روس اپنے پڑوسی ملک کو غیر مسلح کرنے اور ان رہنماؤں (جسے وہ ’نو نازی‘ کہتا ہے) کو بے دخل کرنے کے لیے اپنی اس دراندازی کو ’خصوصی آپریشن‘ قرار دیتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

Next Post

بی جےپی کو ترقی اور ثقافتی وراثت کو سنبھالنے کا انعام ملا:اشونی چوبے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
Next Post
بی جےپی کو ترقی اور ثقافتی وراثت کو سنبھالنے کا انعام ملا:اشونی چوبے

بی جےپی کو ترقی اور ثقافتی وراثت کو سنبھالنے کا انعام ملا:اشونی چوبے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.