بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in عالمی خبریں
A A
روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے

روسی خبر رساں ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولیبا کے ساتھ بات چیت کے لیے ترکی کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کے مطابق یہ ملاقات نیٹو کے رکن ملک ترکی کی میزبانی میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونی ہے، تاہم اس سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔دریں اثنا یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا کہنا تھا کہ یوکرین کی افواج آج اہم شہروں میں دفاع کو مضبوط کر رہی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں شدید مزاحمت کے باعث روس کی پیش قدمی میں کمی آئی ہے، جبکہ اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ماریوپول انسانی بحران کے بڑھنے کے ساتھ محاصرے میں رہا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً دو ہفتوں کی لڑائی میں ہزاروں لوگ مارے گئے جن میں عام شہری اور فوجی دونوں شامل ہیں۔یوکرین کی جانب سے کی گئی توقع سے کہیں زیادہ مزاحمت کے نتیجے میں روسی افواج کی پیش قدمی میں کیف کے آس پاس سمیت بعض علاقوں میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔یوکرین کے جنرل اسٹاف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ شمال، جنوب اور مشرق کے شہروں میں دفاعی قوتیں بنا رہا ہے اور کیف کے اردگرد فورسز کے غیر متعینہ حملوں کے ساتھ روسی جارحیت کی مزاحمت کر رہی ہیں۔یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ شمالی شہر چرنی ہیو میں روسی افواج رہائشی عمارتوں اور کھیتوں کے درمیان فوجی ساز و سامان رکھ رہی ہیں، جبکہ جنوب میں شہری لباس میں ملبوس روسی میکولائیو شہر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔کیف میں یکے بعد دیگرے ہوائی خطروں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ روسی میزائلوں کے آنے کے خدشے کے پیش نظر جلد از جلد بم پروف پناہ گاہوں میں جائیں۔خطرات سے متعلق اس طرح کے الرٹ جاری کرنا عام ہیں، حالیہ دنوں میں کیف نسبتاً پرسکون رہا جبکہ روسی توپوں نے مضافات میں گولہ باری کی۔کیف کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں شہریوں کے لیے بحران بڑھ رہا ہے، خاص طور پر شہر کے مضافاتی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ روس مصنوعی طور پر کیف کے علاقے میں انسانی بحران پیدا کر رہا ہے، لوگوں کے انخلا میں مایوسی پیدا کر رہا ہے اور چھوٹی برادریوں پر گولہ باری اور بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ یوکرین سے فرار ہو چکے ہیں۔ماسکو کی افواج نے یوکرین کے شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ لڑائی کے باعث شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے راہداری بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔انخلا کی ایک کوشش کامیاب بھی نظر آئی جہاں یوکرینی حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر سومی سے 5 ہزار شہریوں کو، جن میں 1700 غیر ملکی طلبہ بھی شامل ہیں، ایک محفوظ راہداری کے ذریعے نکالا گیا۔ایک ٹیلی ویژن بیان میں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل آئگر کوناشنکوف کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فورسز نے مشرق میں بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 24 فروری سے کی گئی روس کی مسلح افواج کی خصوصی فوجی کارروائی کے دوران مارچ کے مہینے میں یوکرینی فوجیوں کے لوہانسک اور ڈونیٹسک پر بڑے پیمانے پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد کمی

Next Post

یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے
عالمی خبریں

یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت سے متعلق امریکی رپورٹ میں چین بدستور تیسرے درجے میں شامل
عالمی خبریں

انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت سے متعلق امریکی رپورٹ میں چین بدستور تیسرے درجے میں شامل

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
امریکی ریاست اوریگن میں اسکول پر حملہ کرنے والا نوجوان خصوصی ضروریات کا حامل سابق طالب علم تھا: پولیس
عالمی خبریں

امریکی ریاست اوریگن میں اسکول پر حملہ کرنے والا نوجوان خصوصی ضروریات کا حامل سابق طالب علم تھا: پولیس

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
ترکیہ کا پہلا فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا اور امریکی شہریوں کے قتل کے جرم میں میکسیکو کے تین افراد کو 158، 158 سال قید کی سزا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
عالمی خبریں

ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
Next Post
یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید

یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری، روس کی تردید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.