نئی دہلی//یوکرین روس جنگ کے 15ویں روز خام تیل کی سپلائی میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر رہا، جب کہ ڈیزل جمعرات کو 86.67 روپے فی لیٹر رہا۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، ملک کے دیگر میٹرو، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ساتھ ہی، ان میٹرو میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی تھی۔ تاہم ہفتے کے چوتھے کاروباری دن برینٹ کروڈ 113.14 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ وہیں ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 109.47 ڈالر فی بیرل پر چل رہا ہے۔ ایسے میں اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔