کرائسٹ چرچ// نوجوان ہندوستانی اوپنر شفالی ورما نے ہفتہ کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی 2023 سے چھ ٹیموں کی خواتین کی آئی پی ایل شروع کرنے کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
شیفالی نے کہا ’’یہ بہت اچھی بات ہے کہ اگر چھ ٹیموں کاخواتین کا آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہوتا ہے تو نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے موجودہ 10 مردوں کی آئی پی ایل فرنچائزز کو خواتین کی آئی پی ایل ٹیموں کو خریدنے کے لیے ترجیح دیئے جانے کی بات کہی ہے۔ ایسے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے، 18 سالہ شیفالی نے ممبئی انڈینز کا نام لیا۔
وہ فی الحال نیوزی لینڈ میں 2022 کے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے سامنے کرو یا مرو کی صورتحال ہے۔ 27 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری لیگ میچ میں جیت یا بےنتیجے رہنے پر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے، لیکن اگر وہ میچ ہار گیا تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔
شیفالی نے میچ ایک دن قبل ہفتہ کو کہا ’’کل بہت اہم میچ ہے اور ہم سب اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم بیٹنگ میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ ہماری بالنگ یونٹ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جھولن اور متالی دیدی نے ہم نوجوانوں کی بہت مدد کی ہے۔ ہم ان کے لیے یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔