ممبئی//
آئی پی ایل 2022کے افتتاحی میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرس نے چنئی سپر کنگس کو 6وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کی شروعات جیت کے ساتھ کی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئےچنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 132 رنوں کا ہدف دیا تھا ۔ اس درمیان عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی ناٹ آوٹ نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے 38 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں 50 رن بنائے۔
سیزن کے پہلے مقابلے میں چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس آمنے سامنے تھے ۔ چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 132 رنوں کا ہدف دیا تھا جو کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے 18.3اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی جانب سے اجنکیا رہانے نے 34گیندوں میں 44رنز بنائے جس میں انہوں نے 6چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد سیم بلنگس اور شریس ائر نے کولکتہ کی جیت میں اہم رول اد ا کیا۔
ڈیون برائو نے تین وکٹ لئے جبکہ مچل سینٹر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
چنئی سپر کنگس کی طرف سے مہندر سنگھ دھونی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 38گیندوں پر 50رنز بنائے جس کی مدد سے چنئی سپر کنگس کے کے آر کے سامنے 132رنز کا ہدف رکھنے میں کامیاب ہوا ۔