بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شندے -فڈنویس حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی غنڈہ گردی،ہراسانی، استقبال، زیارت اور اقتداربچانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں: ناناپٹولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-07
in مقامی خبریں
A A
شندے -فڈنویس حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی غنڈہ گردی،ہراسانی، استقبال، زیارت اور اقتداربچانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں: ناناپٹولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

ممبئی//مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف سازش کر کے اقتدار میں آنے والی مہاراشٹرا کی شندے -فڈنویس حکومت کے دور اقتدار کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
ان 100 دنوں میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کی ای ڈی حکومت کا پورا وقت غنڈہ گردی، لوگوں کو ہراساں کرنے ،استقبالیہ تقاریب، مندروں کی زیارت اور کرسی بچانے میں گزرا۔یہ حکومت گجرات کے مفادات کے لیے مہاراشٹر کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ پٹولے نے کہا کہ شندے فڈنویس کا 100 دن کا دور مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ریاست کی شندے وفڈنویس حکومت پر یہ سخت حملہ ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے سی ایم ایکناتھ شندے کو گنپتی پنڈالوں کے بعد نوراتری تہوار کے دوران دیوی کے درشن کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ حکومت صرف اپنی کرسی بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 1 لاکھ 54 ہزار کروڑ روپے کی ویدانتا- فاکسکان کے سرمایہ کاری کا پروجیکٹ اور 1 لاکھ براہ راست روزگار کے مواقع گجرات میں چلے گئے ۔پٹولے نے مزید کہا کہ بھاری بارش سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک پنچنامہ نہیں ہوا ہے ۔ پنچنامے کے نام پر خانہ پری کرکے کسانوں کے لیے صرف برائے نام مدد کا اعلان کیا گیا ہے اور وہ امداد بھی کسانوں کو نہیں دی گئی۔ناناپٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل پر 50 فیصد ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کرنے والوں نے اب خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے سی این جی پی این جی پر ٹیکس کم کیا لیکن ای ڈی حکومت نے کوئی ٹیکس کم نہیں کیا ہے بلکہ سی این جی کو 84 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے ۔
ناناپٹولے نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کی بدقسمتی ہے کہ یہ حکومت دہلی کے کہنے پر مہاراشٹر کے مفاد میں نہیں بلکہ گجرات کے مفاد میں کام کر رہی ہے ۔پٹولے نے الزام لگایا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد سے ہماری حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ہے ۔لو جہاد، مسجد وں پر لاؤڈاسپیکر، ہنومان چالیسہ جیسے مسائل کو جان بوجھ کر حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اٹھایا گیا۔ اس وقت اپوزیشن کی کوشش یہ تھی کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو کس طرح خراب کیا جائے ۔ اپوزیشن نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت، مہاراشٹر اور ممبئی کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ راج بھون کے ذریعے متوازی حکومت بھی چلائی گئی۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے کورونا بحران میں دو سال گزارے لیکن ہماری حکومت نے اس عرصے میں بہتر کام کیا، جس کی عالمی ادارہ صحت سمیت کئی ممالک نے تعریف کی۔ اس کے باوجود اپوزیشن نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ آخر کار ای ڈی حکومت ایک سازش کے تحت آ گئی اور اقتدار میں آتے ہی حکومت کے ایم ایل اے اور ایم پی کھل کر ہاتھ کاٹنے کی باتیں کرنے لگے ، یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ دادر میں گنیش اتسو کے دوران حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز نے گولی چلائی، لیکن ان میں سے کسی بھی واقعے میں حکمراں پارٹی کی غنڈہ گردی کو روکنے کے لیے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی مہسانہ میں 2890 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے

Next Post

دہلی کانگریس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس

دہلی کانگریس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.