جموں//
جموں کے سانبہ ضلع کے وجے پور علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں ماں بیٹا از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب سانبہ کے وجے پور علاقے میں گھوڑا موڑ کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان بھیانک ٹکر ہوئی جس وجہ سے کار میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو گورنمنٹ ایمرجنسی ہسپتال وجے پور منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔
اُن کے مطابق جمعرات کی صبح جی ایم سی جموں میں حادثے میں زخمی ہوئے دو افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔
حادثے میں زخمی ہوئے مزید دو کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔