سرینگر//
جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس آر بی)میں امتحانات میں بدعنوانیوں کے بعد اس ادارے میں بڑے پیمانے پر افسران و ملازمین کی تبدیلیاں جاری ہیں۔
گزشتہ ماہ انتظامیہ نے بورڈ میں چپراسی سے لے کر سیکریٹریز کا تبادلہ کرتے ہوئے قریبا ایک سو نئے ملازمین تعینات کئے جبکہ آج چار ممبران کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انکی جگہ نئے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے حکمانہ جاری کرتے ہوئے چار ممبران بشمول شگون شرما، عاشق حسین للی، نیلم کھجوریا، نارائن دت کا تبادلہ کرکے انکی جگہ غلام حسن شیخ، امیت ورمانی، ریاض احمد ملک، اتل کمار کو بوڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ سبھی افسران جے کے اے ایس سروس کاڈر کے ملازمین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سروس سلیکشن بوڈ نے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی ہے جس کے بعد ایل جی انتظامیہ نے ان بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا۔
اس بدعنوانی کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے اور اس میں اب تک ۳۳؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔
بورڈ کی طرف سے لئے گئے فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور محکمہ جل شکتی کیلئے جونئر انجینئر کی بھرتیوں میں بھی بدعنوانی کی جانچ کی جا رہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان بھرتیوں کو بھی کالعدم کیا جائے گا۔ یہ کامیاب امیدوار گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کر رہے ہے۔