سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری افسران کے خلاف گمنامی شکایات درج نہ کی جائیں۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن ڈپارٹمنٹ(جی اے ڈی) کے سیکریٹری پیوش سنگلہ نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کے متعلق شہری رشوت خوری اور دیگر بدعنوانیوں کے متعلق شکایات درج کرتے ہیں لیکن آج سے ایسی کوئی شکایات قبول نہیں کی جائے گی جس میں شکایت کنندگان کا نام اور دیگر ٹھوس دلائل موجود نہ ہو۔
سنگلہ نے کہا کہ غلط شکایت درج کرنے پر شکایت کنندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر سرکاری ملازم کسی افسر کے خلاف غلط شکایات درج کرے تو اس کے خلاف سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری گریونس سیل اور انسداد رشوت خوری کے محکمات میں شہریوں سے بے نام یا نام خفیہ رکھنے والی شکایات کا اندراج تسلیم کی جائے گی۔ لیکن اب انتظامیہ نے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکایت کنندگان اپنا نام اور شکایات درج کرائے تاکہ سرکار کے کام و کاج میں شفافیت آئے۔