سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں ایک غیر مقامی بینک منیجر بال بال بچ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ جنگجوؤں نے گرامین بینک کے غیر مقامی منیجر پر حملہ کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ بینک منیجر اس حملے میں بغیر کوئی نقصان پہنچے بچ گیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔