سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے عصمت دری، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار صحافی کے ساتھی کوبھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
بتادیں کہ سرینگر پولیس نے گزشتہ دنوں ایک طالبہ کی شکایت پر صحافی ندیم احمد گنائی عرف ندیم ناڈو ولد مختیار احمد گنائی ساکن قاضی باغ اننت نا گ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے خلاف عصمت دری، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا کیس درج کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے صحافی کے ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کی جو بلواسط یا بلاواسط طور پر اس حساس کیس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے درمیانی شب اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کارروائی کے دوران ندیم ناڈو کے ساتھی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
گرفتارشخص ندیم ناڈو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ نے بھی ندیم ناڈو کے ساتھی کے بارے میں بھی اپنی تحریری شکایت میں ذکر کیا ہے ۔ذرائع نے مزید گرفتاریوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے ۔
دریں اثنا عوامی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر زور دیا ہے کہ صحافی کی جائیداد کے بارے میں بھی پتہ لگانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بلیک میلنگ کے ذریعے جائیداد بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔